کنگنا کو جھٹکے پہ جھٹکا، نفرت آمیز ٹوئٹس پرڈیزائنرز نے اداکارہ کا بائیکاٹ کردیا

کنگنا کو جھٹکے پہ جھٹکا ، نفرت آمیز ٹوئٹس پرڈیزائنرز نے اداکارہ کا بائیکاٹ کردیا

بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت کا کام نفرت پھیلانا اور زہر اگلنا ہے، سوشل میڈیا پر وہ زہر انگیز بیانات دیتی رہتی ہیں، 2 روز قبل گینگ ریپ اور نسل کشی سے متعلق متنازع ٹویٹس کے باعث بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوٹ کا اکاؤنٹ بند کردیا تھا اور اب بھارتی ڈیزائنرز نے بھی ان کا بائیکاٹ کردیا۔

ڈیزائنرز نے کہا کہ وہ اداکارہ کے ساتھ مزید کام نہیں کرنا چاہتے۔

ڈیزائنر رم زم دادو نے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ ہم درست کام کرنے میں تاخیر نہیں کرتے، ہم اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم سے کنگنا رناوٹ سے اشتراک کی تمام پوسٹس ہٹارہے ہیں اور مستقبل میں ان کے ساتھ کوئی کام نہ کرنے کا عزم کر رہے ہیں۔

ڈیزائنر نے کہا کہ اس عالمی وبا نے پہلے ہی تباہی مچا رکھی ہے، ایسے حالات میں ہم سب کو سیاسی نظریات سے بالاتر ہو کر ایک دوسرے کا خیال رکھنا چاہئے، معروف شخصیات سمیت کسی کا بھی تشدد کو بڑھاوا دینا درست نہیں ہے، تشدد کی ہر صورت مذمت کرنی چاہئے۔

دہلی کے ڈیزائنر آنند بھوشن نے بھی کنگنا کے بائیکاٹ کرتے ہوئے کہا کہ دیگر ڈیزائنرز کو بھی ان کے ساتھ کام کرنے سے پہلے سوچنا چاہئے،میں اور میرا برانڈ کسی بھی قسم کی نفرت آمیز گفتگو کی حمایت نہیں کرتے، میں ایسے نکتہ نظر سے وابستہ رہنے کی خواہش نہیں رکھتا اور اس کی مذمت کرتا ہوں۔

ڈیزائنرز کے اس اقدام پر اداکارہ کی بہن اور مینیجر رنگولی نے ڈیزائنر آنند بھوش کے تبصرے پر سخت ردعمل دیا اور انڈسٹری میں ان کی پوزیشن پر سوال اٹھایا، انہوں نے لکھا کہ کوئی آپ کو نہیں جانتا لہٰذا خود مشہور ہونے کی کوشش نہ کریں۔

اداکارہ کنگنا مسلمان مخالف بیان کے باعث بھی تنقید کی زد میں رہتی ہیں وہ مسلمانوں پر طنز اور تنقید کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتی، ماہ رمضان میں انہوں نے افطار پارٹی پر بھی پابندی کا مطالبہ کیا تھا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>