اداکارہ ماہرہ خان کی بالی ووڈ کے بعد بھارتی ڈرامہ انڈسٹری میں بھی انٹری

ادکارہ ماہرہ خان کی کامیابی کا سفر جاری ہے، پہلے انہوں نے بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے ساتھ فلم رئیس میں اداکاری کے ساتھ انٹری دی اور انڈین ڈرامے میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی ہیں،سپر اسٹار ماہرہ خان بھارتی چینل زی ٹی وی کی ڈرامہ سیریز میں کاسٹ کرلی گئی ہیں۔

مائرہ خان زی ٹی وی کے نئے ڈرامے ‘یار جولا ہے’ میں نظر آئیں گی جو 12 قسطوں پر مشتمل ہے۔ پہلی قسط میں ماہرہ خان پاکستانی شاعر احمد ندیم قاسمی کی کلاسک کہانی گڑیا پڑھیں گی،یار جولا ہے میں پاکستان اور بھارت کے معروف شاعروں کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ ان میں گلزار، سعادت حسن منٹو، عصمت چغتائی، منشی پریم چند وغیرہ شامل ہیں۔

سپر سٹار ماہرہ خان اداکاری میں پاکستان سمیت سرحد پار مقبولیت حاصل کرنے کے بعد اب پروڈکشن میں بھی انٹری دے چکی ہیں، ایک نجی ٹی وی شو میں ماہرہ خان نے بتایا کہ وہ کالج کی چھٹیوں کے دوران ایک نجی ٹی وی چینل میں کام کرنے والے کچھ دوستوں کو پک کرنے گئی تھی، وہاں انہیں ایک چینل کے ایگزیکٹو غضنفر علی نے دیکھا۔

ماہرہ خان نے بتایا کہ غضنفر علی نے انہیں اپنی جانب بلایا اور کہا تم وی جے بن جا ؤ لیکن میں نے انہیں انکار کردیا اور کہا کہ مجھے وی جے نہیں بلکہ مووی اسٹار بننا ہے،ماہرہ خان کے مطابق غضنفر علی نے ان سے کہا کہ مووی اسٹار بھی بن جا ؤگی لیکن ابھی وی جے بن جاؤ،جب میں وی جے بن گئی تو میں نے وی جے کو انجوائے کرنا شروع کردیا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>