وزیراعظم عمران کیساتھ تصویر میں موجود شخصیت کس معروف اداکارہ کے والد ہیں؟

اداکارہ نادیہ جمیل کے والد کی عمران خان کے ہمراہ تصویر وائرل

معروف اداکارہ اور سماجی کارکن نادیہ جمیل نے وزیراعظم عمران خان اور اپنے والد کی دوستی کے حوالے سے یک سنہری یاد تازہ کردی، ٹوئٹر پر ماضی کی ایک تصویر جاری کی جس میں عمران خان کے ہمراہ نادیہ جمیل کے والد موجود ہیں ساتھ ایک اور شخص بھی موجود ہے جسے پہنچانا نہیں جاسکا۔

نادیہ جمیل نے بتایا کہ تصویر میں ان کے والد ، والد کے بہترین دوست عمران خان اور اصغر بھائی ہیں، اداکارہ نے لکھا انہیں آج بھی یاد ہے کہ جب والد میں کینسر کی تشخیص ہوئی تو کس طرح عمران خان ان کی مدد کو پہنچے اور دوستی کا فرض نبھایا۔

اداکارہ نے اپنے بچپن کی نادانی کی داستان سناتے ہوئے لکھا کہ وہ یہ بھی نہیں بھول سکتیں کہ جب وہ نوعمر تھیں اور نا سمجھی میں کسی دوست سے شادی کرنے والی تھیں، تب مجھے اس اقدام سے کیسے روکا۔

اس پر ایک سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ اب آپ سے پوچھا جائے گا، انتظار کریں کہ آپ کو پٹواری، جیالے، لفافے اور مولانا کے حامی ٹرول کرتے نظر آئیں گے۔

جواب میں نادیہ جمیل نے کہا کہ میری والدہ نصرت جمیل سلمان تاثیر اور شیری رحمان کی اچھی دوست تھیں۔ میری خالہ تہمینہ درانی شہباز شریف کی اہلیہ ہیں۔ مجھے امید ہے کہ میں تمام ٹرولز سٹرین کے خلاف ویکسینیٹڈ ہوں، اگر کوئی ایسا کرے گا تو میر پاس بلاک کا آپشن ہے۔

نادیہ جمیل نے گزشتہ برس ہی کینسر کو شکست دی ہے جس کے بعد سے وہ ماضی کی کچھ یادیں اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کرتی رہتی ہیں،نادیہ جمیل کے اکاؤنٹ سے وزیراعظم کی یہ سنہری یاد دیکھ کر مداح جوابی ٹوئٹس میں خوشی کا اظہار کررہے ہیں جبکہ کچھ مداحوں نے حیرانی کا بھی اظہار کیا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>