پھر سے شادی۔۔ عامرلیاقت کا ایک اور شادی کی خواہش کا اظہار

پھر شادی۔۔ عامرلیاقت کا ایک اور شادی کی خواہش کا اظہار

عامر لیاقت نے ایک اور شادی کی تو تیسری ہوگی یا چوتھی؟

حال ہی میں ہانیہ خان نے میزبان اور پی ٹی آئی ایم این اے عامر لیاقت کی تیسری بیوی ہونے کا دعویٰ کیا تھا، جس کی عامر لیاقت تردید بھی کرچکے ہیں، لیکن ابھی بھی شادیوں کے جھمیلے سے نکلے نہیں۔ عامر لیاقت نے ایک بار پھر شادی کی خواہش ظاہر کردی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام’’جیوے پاکستان‘‘ میں جب مہمان ساحر لودھی نے عامر لیاقت سے سوال پوچھا کہ ’’اگر آپ اپنا کوئی خواب پورا کرسکیں تو وہ کیا ہوگا؟ ‘‘ جس پر عامر لیاقت ہانیہ خان کا قصہ بھول کر برق رفتاری سے کہنے لگے پھرشادی۔۔

عامر لیاقت کا جواب سن کر پروگرام میں شریک مہمانوں سمیت پروگرام میں شریک لوگ بھی محظوظ ہوئے، ساحر لودھی نے دوبارہ شادی کی خواہش کا اظہار سن کر بندوق اٹھائی اور کہا کہ ’’آپ کا نشانہ بہت پکا ہے‘‘ جس پر عامر لیاقت بھی برجستہ بولے ’’جی آپ کو تو معلو م ہے۔

کچھ روز قبل ہانیہ خان نامی نے عامر لیاقت حسین کی تیسری بیوی ہونے کا دعویٰ کیا تھا ،جس پر سوشل میڈیا پر بھی خوب ہلچل مچی،ہانیہ خان کے والد نے عامر لیاقت سے معافی بھی مانگی تھی جس کے بعد معاملہ رفع دفع ہوگیا، پر ہانیہ خان اب بھی اپنے موقف پر ڈٹی ہوئی ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >