اداکار شہریار منور اپنے لباس کی وجہ سے مداحوں کی سخت تنقید کی زد میں

اداکار شہریار منور اپنے لباس کی وجہ سے مداحوں کی سخت تنقید کی زد میں

پاکستان فلم و ڈرامہ انڈسٹری کے مقبول ترین اداکار شہریار منور ایک بار پھر سے مداحوں کی تنقید کی زد میں آگئے ہیں، اداکار شہریار منور کا ڈریسنگ سینس مداحوں کو پسند نہیں آیا۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں شہریار منور نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شریک ہوئے جس میں انہوں نے گرے رنگ کا کرتا اور سفید پاجامہ پہنا۔ شہریار منور کی ڈریسنگ مداحوں کو بالکل پسند نہیں آئی جس کے بعد اداکار کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے سخت ناراضی کا سامنا کرنا پڑا۔

اداکار شہریار منور اپنے لباس کی وجہ سے مداحوں کی سخت تنقید کی زد میں

مدیحہ نامی صارف نے کہا کہ انہوں نے جلدی میں بہن کا ٹراؤزر اور ابو کا کرتا پہن لیا ہے جب کہ ایک صارف نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ مرد پر ہمیشہ مردوں والا لباس اچھا لگتا ہے۔

اداکار شہریار منور اپنے لباس کی وجہ سے مداحوں کی سخت تنقید کی زد میں

ایک اور سوشل میڈیا صارف نے شہریار کے پاجامے کو لڑکیوں والا پاجامہ قرار دے دیا جبکہ صارف نے تو اداکار پر ساتھی اداکارہ مایا علی کے کپڑے پہننے کا شبہ ظاہر کردیا۔

    • Y did you guys start blaming every Pakistani for this, just come out from your scum,,, show me the place in the world where are ppl not criticising their heros etc so just shut your mouth ok


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >