ترک اداکار جلال آل اور سائنس فکشن ہیرو ہلک فلسطینیوں کی حمایت میں آ گئے

ترک اداکار جلال ال اور سائنس فکشن ہیرو ہلک فلسطینیوں کی حمایت میں آ گئے

ہالی وڈ کےمعروف اداکار مارک رفالو المعروف ‘ہلک’ نے اسرائیل پر پابندیوں کا مطالبہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سائنس فکشن سپر ہیرو ‘ہلک’ کا کردار ادا کرنے والے ہالی وڈ اداکار نے اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں کی جانے والی حالیہ جارحیت کے پیش نظر اپنی ٹوئٹ میں ایک آن لائن پٹیشن کا لنک شیئر کیا ہے۔

اداکار نے مطالبہ کیا کہ جنوبی افریقہ کی طرح اسرائیل پر بھی فری فلسطین کے لیے پابندیاں لگائی جائیں۔ مارک رفالو نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا کہ اسرائیل کی حالیہ کارروائیوں کے دوران 1500 فلسطینوں کو نقل مکانی کا سامنا کرنا پڑا جب کہ 200 مظاہرین زخمی اور 9 بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔

انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں آن لائن پٹیشن کا لنک شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ جنوبی افریقہ میں سیاہ فام افراد کی نسل کشی کو روکنے کے لیے اس پر پابندیاں عائد کی گئی تھیں، جن کا فائدہ بھی ہوا تھا۔

اس سے قبل شہرہ آفاق ترکش ڈرامے ‘ارطغرل غازی’ میں عبدالرحمان کا کردار ادا کرنے والے جلال آل نے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے مظالم کے خلاف سخت ردعمل کا اظہار کیا۔

انسٹاگرام پر اپنی پوسٹ میں جلال آل نے انگریزی ، ترکی اور اردو زبانوں میں  پوسٹ کی۔ جلال آل کا کہنا تھا کہ بچوں کے قاتل اسرائیل نے رمضان کے روزے رکھنے والے بچوں کو افطاری کے اوقات کے دوران بموں سے شہید کردیا۔

انہوں نے مزید لکھا کہ مسجد اقصیٰ اور ہمارے مسلمان بھائی اکیلے نہیں،قاتل اسرائیل فلسطین سے دفع ہو جاؤ جوکہ مسلمانوں کی زمین ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کے حالیہ حملوں کے باعث 8 سے 12 مئی تک 13 بچوں سمیت 43 فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ تقریباً 300 زخمی ہیں۔

  • O begherat hukmuranon laanat hai tum per…. ab muamila awam ko apna hath men lena chahiye….. sar se kafan bandho aur zalim ke khilaf uth khare ho jao…. men sab se pehle…


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >