احسن خان کی رمضان ٹرانسمیشن کے سیٹ پر نماز ادا کرنیکی ویڈیو :سوشل میڈیا پر دلچسپ ردعمل

پاکستان کے معروف اداکار و میزبان احسن خان کئی سالوں سے رمضان ٹرانسمیشن کرتے نظر آتے ہیں اور ان کے اندازمیزبانی کو پسند بھی کیا جاتا ہے۔

احسن خان رواں سال سرکاری ٹی وی پر رمضان پاکستان کے نام سے ٹرانسمیشن کر رہے ہیں جس میں مختلف دینی مسائل پر ناظرین کو آگاہی دینے کے ساتھ ساتھ لوگوں کے مسائل کے حل پر بھی گفتگو کی جاتی ہے۔

اب احسن خان کی میزبانی میں چلنے والی رمضان پاکستان کے نام سے ٹرانسمیشن کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں پروگرام کے سیٹ پر نماز مغرب ادا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ رمضان پاکستان کے نام سے چلنے والی اس ٹرانسمیشن میں شامل علماء کرام سیٹ پر موجود ہیں اور آپس میں محو گفتگو ہیں جبکہ احسن خان عقب میں نماز ادا کر رہے ہیں۔

احسن خان کی ویڈٰو سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین نے سخت ردعمل دیا اور اسے ڈرامہ بازی اور شعبدہ بازی قرار دیدیا۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ نماز تو اہم فریضہ ہے پھر یہ دکھاوا کرنے کی کیا ضرورت تھی؟

کچھ سوشل میڈیا صارفین کے مطابق احسن خان کی ویڈیووائرل کرنے کا مقصد اپنا امیج بہتر بنوانا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ برس مشہور اداکار و میزبان فہد مصطفیٰ کی بھی نماز ادا کرتے ہوئے گزشتہ برس ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔

  • اگر عمران نیازی اور اس کے خاص خاص کڑچھے چمچے ریاکاری کی تسبیح ہاتھوں میں لے کر گھوم سکتے ہیں تو اداکار کو کیوں برا بھلا کہا جارہا ہے؟


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >