منگیتر، ساس، بیوی، سالی اورداماد کیلئےعیدی ریٹ، نعمان اعجاز کی دلچسپ پوسٹ

عید الفطر کو میٹھی عید بھی کہا جاتا ہے جسے اور زیادہ میٹھا بناتی ہے عیدی۔ عیدی نہ ہو تو عید کا بھی مزہ نہیں آتا اور اس کے لیے عموماً ہر عمر کے لوگ ہی اپنے سے بڑوں سے عیدی کا تقاضا کرتے نظر آتے ہیں۔

اس عید پر پاکستانی شوبز انڈسٹری کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے عیدی کے فکس ریٹ متعارف کرائے ہیں۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے شیئر کردہ ایک پوسٹ میں بتایا کہ کس کو کتنی عیدی دینی چاہیے۔ اس حساب سے اگر آپ نے بھی اپنے رشتہ داروں اور عزیزوں کو عیدی دی ہے تو مناسب ہے اور اگر اس سے زیادہ دے بیٹھے ہیں تو پھر یقیناً آپ نے نعمان اعجاز کے بتائے ریٹ سے تجاوز کر لیا ہے۔

اداکار نے منگیتر کیلئے 5 ہزار اور بیوی کو گھرکی مرغی دال برابر گردانتے ہوئے صرف 500 روپے عیدی تجویزکی، سالی کے نخروں سے پیشگی آگاہ کرتے ہوئے لکھا، سالی ایک ہزار روپے لیکن ضد کرے تو 500 روپے اور۔

عیدی کی اس فہرست میں سالے کیلئے 200 روپے تجویز کیے گئے ہیں، تاہم ضد کی صورت میں 20 روپے بڑھائے جاسکتے ہیں۔

داماد کو عیدی بھی کیٹگری دیکھ کر دینی ہے، نئے داماد کو 2 ہزار روپے عیدی جبکہ پُرانے کو صرف دعائیں دے کرہی کام چلا لیاجائے۔

نعمان اعجاز نے گھر کی بہو سے متعلق کہا کہ نئی بہو ہو تو ایک ہزار ، پُرانی سے ناراض ہو کر پیسے بچائیں۔ بیٹے کیلئے 300 جبکہ بیٹی کیلئے 500 روپے عیدی تجویز کی۔

انہوں نے پوسٹ کے اختتام پربھانجا، بھانجی اور بھتیجا، بھتیجی کیلئے بھی 500 روپے عیدی تجویز دی۔ اس پوسٹ کے اختتام پر اداکار نے سب کیلئے نیک خواہشات کااظہار کرتے ہوئے عید الفطر کی بھی مبارکباد دی۔

اداکار کی اس پوسٹ پر لوگوں نے مزید لوگوں کی ریٹ لسٹ سے متعلق پوچھا کہ اگر کسی کی کام والی عیدی مانگے تو کیا کیا جائے؟ جبکہ کچھ لوگوں نے کہا کہ بیوی کو بھی عیدی دینے کی ضرورت نہیں بلکہ ناراضگی کر کے عیدی بچائی جائے۔

  • pity on you Palestine is burning and you fools are making such nonsense post just to earn some shillings,rise the awareness about massacre that is ongoing in Palestine of innocent Muslims


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >