ملئے پاکستانی اداکاراؤں کاپی کرنیوالی ننھی البانین بلاگر سے

البانیہ سے تعلق رکھنے والی 4 سالہ سوشل میڈیا انفلوئنزر، ماڈل، ایکٹر اور بلاگر مارج پیلمبی مختلف پاکستانی شوبز شخصیات کے بیٹھنے، پہننے، اورڑھنے اور پوز کرنے کے اسٹائل کاپی کر کے سوشل میڈیا پر خوب داد سمیٹ رہی ہیں اور ان کی یہ تصاویر اور پوسٹیں دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہو رہی ہیں۔

مارج کی جانب سے شیئر کی گئی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ میک اپ تو نہیں کرتی البتہ اس کی ترجیح ہوتی ہے کہ کپڑوں کا رنگ اور اسٹائل اس شخصیت کے ساتھ ضرور میل کھائے۔

4 سالہ ماڈل مارج پیلمبی نے دانش تیمور، منال خان، حرامانی، نمرہ خان، اقراعزیز، یمنیٰ زیدی، علیزے شاہ، ماورہ حسین، زباب رانا اور کومل عزیز کو کاپی کیا اور ان کی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر بھی کیں، جنہیں ہزاروں کی تعداد میں ان کے فالوورز نے دیکھا اور پسند کیا۔

ننھی بلاگر کے معصومانہ انداز میں ان شوبز شخصیات کے اسٹائل کو کاپی کرتے دیکھنا بہت ہی دلکش ہے۔

علیزے شاہ

اقرا عزیز

نمرہ خان

ماورہ حسین

یمنٰی زیدی

حرامانی

کومل عزیز

زباب رانا

منال خان

یاد رہے کہ 4 سالہ ننھی سوشل میڈیا انفلوئنزر کا سوشل میڈیا اس کی والدہ چلاتی ہیں اور اس کے 19ہزار سے زائد فالوورز ہیں۔ اس کے علاوہ وہ عالمی شوبز شخصیات کو بھی کاپی کرتی نظر آتی ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>