موٹر وے زیادتی کیس پر مبنی فلم شینوگئی کا ٹریلر جاری

لاہورموٹروے زیادتی کیس ایک ایسا دل دہلا دینے والا واقعہ جسے بھلائے نہیں بھولا جاسکتا، اس واقعے کے بعد عوام کا شدید ردعمل سامنے آیا تھا،جس کے بعد عوامی رد عمل سے متاثر ہوکرفلم کی تیاریاں کی گئیں، اور اب لاہور موٹر وے زیادتی کیس پر بننے والی فلم شینو گئی کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

فلم میں اسٹاربائیکر مرینہ سید مرکزی کردار میں جلوہ گھر ہورہی ہیں، فلم کا ٹائٹل پشتو زبان سے لیا گیا ہے جس کا مطلب ہے ”سبر آنکھوں والی لڑکی ہے، فلم کو زیمیز پروڈکشنز اور میٹرو لائیو موویزنے پروڈیوس کیا،دیگرکاسٹ میں عائشہ فرازرند، کنورمدثر، ایازعلی اوربلاول حسین شامل ہیں۔

بلوچستان کے خوبصورت قدرتی مقامات پر فلمائی جانے والی “شینوگئی” کے رائٹراورڈائریکٹر ابوعلیحہ ہیں۔

لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے موٹروے زیادتی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے واقعے میں ملوث مجرموں عابد ملہی اور شفقت علی کو سزائے موت سنائی تھی۔

عدالت نے دونوں مجرموں کو اغوا، ڈکیتی اور دیگر الزامات ثابت ہونے پر 14 سال قید اور 50، 50 ہزار روپے جرمانے کی سزا بھی سنائی تھی۔ عدالت نے ملزمان کی منقولہ و غیر منقولہ جائیدادیں بحق سرکار ضبط کرنے کا بھی حکم دیا تھا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >