نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے اداکاری کے بعد گلوکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا

نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے اداکاری کے بعد گلوکاری کے میدان میں کامیاب انٹری دے دی ہے۔

علیزے شاہ نےمشہور پاکستانی سنگر ساحر علی بگا کے ساتھ  "بدنامیاں” گا کر تہلکہ مچا دیا ہے۔ گانے کی آفیشل ویڈیو ریلیز ہونے کے بعد مداحوں کی جانب سے گانے کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ ساحر علی بگا کے آفیشل یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کیے گئے گانے کی ویڈیو کو اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔ گانے کی موسیقی ساحر علی بگا نے ترتیب دی ہے جبکہ گانے کے بول عمران رضا نے لکھے تھے۔

علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر گانے کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو خوشخبری دی تھی کہ وہ گلوکاری کے میدان میں قدم رکھنے جا رہی ہیں۔

علیزے شاہ عہد وفا اور عشق تماشاہ سمیت متعدد ڈراموں میں اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کے جوہر دکھا چکی ہیں اور اب انہوں نے گلوکاری کے میدان میں بھی اپنی آواز سے دھاک بٹھا دی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >