مولانا طارق جمیل بھارتی اداکار سلمان خان کے ”فین“ ہوگئے

سوشل میڈیا پر معروف عالم دین اور مبلغ مولانا طارق جمیل کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی تعریف کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر مولانا طارق جمیل کی ایک ویڈیو وائرل ہور ہی ہے جس میں وہ بھارتی فلم انڈسٹری کے مایہ ناز لکھاری اور اداکار سلمان خان کے والد سلیم خان سے مخاطب ہیں ۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مولانا طارق جمیل اداکار کے والد سلیم خان کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ میری طرف سے آپ سب فیملی کو محبت بھرا سلام اور آپ سمیت آپ کے بیٹوں سلمان خان، ارباز اور سہیل خان کو بھی عید کی مبارک باد دیتا ہوں۔

اداکار سلمان خان کی تعریف کرتے ہوئے مولانا طارق جمیل کا کہنا ہے کہ مجھے شعیب اختر نے بتایا کہ سلمان خان اپنے والدین کے آگے ادب کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں اور ان کا ہر حکم مانتے ہیں۔

مولانا صاحب کا کہنا تھا کہ سخی سے اللہ پیار کرتا ہے چاہے وہ عبادت میں کمزور ہی کیوں نہ ہو اور بخیل سے اللہ تعالیٰ پیار نہیں کرتا چاہے وہ ساری رات تہجد پڑھے، نفل پڑھے، روزے رکھے۔

مولانا طارق جمیل نے سلمان خان کی دریادلی کی تعریف بھی کرتے ہوئے کہا کہ والدین کی فرمانبرداری اور سخاوت کے اوصاف کی وجہ سے میں بھی سلمان خان کا فین کا ہوگیا ہوں۔

مولانا طارق جمیل نے سلیم خان کو کہا کہ سلمان خان جیسے خدمت گزار بیٹا ہونے پر بھی آپ مبارک باد کے مستحق ہیں۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی جانب سے بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد اور وبا کے خلاف فرنٹ لائن ورکرز کی مدد کا سلسلہ جاری ہے۔سلمان خان طبی عملے، پولیس اور بلدیہ اہلکاروں کو تازہ کھانا فراہم کررہے ہیں اور انکا فین کلب پلازمہ بھی عطیہ کررہا ہے۔

حالیہ دنوں میں سلمان خان نے بھارتی ریاست کرناٹکا کے ایک طالب علم کی مدد کی جس کے والد کورونا کے باعث موت کا شکار ہوگئے تھے۔ سلمان خان نے کرناٹکا کے ایک 18 سالہ طالب علم کو راشن اور تعلیم کی مد میں امداد کی اور مستقبل میں بھی مدد کی یقین دہانی کرائی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >