لباس پرسوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید،علیزے شاہ کا ردعمل آ گیا

 لباس پرسوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید،علیزے شاہ کا ردعمل آ گیا

مشہور پاکستانی اداکارہ علیزہ شاہ کی میوزک ویڈیو میں پہنے ہوئے لباس پر سوشل میڈیا صارفین برہم نظر آئے اوران پر تنقید شروع کردی۔ جس پر اداکارہ نے انہیں جواب دے کر چپ کروادیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق علیزہ شاہ نے اداکاری کے بعد گلوکاری کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے اور وہ مشہور گلوکار و موسیقار ساحر علی بگا کے ساتھ اپنے پہلے گانے کی ویڈیو میں نظر آئیں جس میں انہوں نے”ٹینک ٹاپ” پہن رکھا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کو ان کا یہ لباس پسند نہ آیا اور انہوں نے اس پر تنقید شروع کردی، گزشتہ روز سے شروع ہونے والی تنقید آج بھی جاری رہی۔  علیزہ شاہ گزشتہ روز سے ٹویٹر پر ٹرینڈنگ میں نظر آرہی ہیں۔ صارفین کا کہنا ہے کہ علیزہ شاہ نے لباس کے حوالے سے ہماری اقدار اور روایات کی خلاف ورزی کی ہے اور وہ حدیں پارکررہی ہیں۔

تاہم اس تنقید پر علیزہ شاہ نے جواب دیتے ہوئے مشہور فوٹو شیئرنگ موبائل ایپلیکیشن انسٹاگرام پر ایک سٹوری لگائی جس میں انہوں نےلباس پر تنقید کرنے والے تمام افراد کو جواب دیا ۔

علیزہ شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ” میں نے گانے اور ویڈیو پر ہونےوالی تنقید اور بننے والے میمز کوخوب انجوائے کیا ہے، تاہم مظلوم فلسطینیوں کی آواز بننے کے بجائے ایک غیر ضروری اور معمولی معاملے کو ہمارے ملک میں اس وقت سب سے زیادہ ڈسکس کیا جارہا ہے، ہمارے لوگوں کے ساتھ آخر مسئلہ کیا ہے”۔

 لباس پرسوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید،علیزے شاہ کا ردعمل آ گیا

تاہم لوگوں کی جانب سے اس مسئلے پر ڈسکشن ابھی بھی جاری ہے اور آج پھر ٹویٹر پر علیزہ شاہ ٹاپ ٹرینڈنگ میں ہیں، مگر آج کی ڈسکشن میں لوگوں کا ملا جلا ردعمل سامنے آرہا ہے، سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ علیزہ کے لباس پر تنقید اور انہیں لیکچر دینے والے وہ لوگ ہیں جنہوں نے پاکستان کو سب سے زیادہ فحش فلمیں دیکھنے والے ممالک میں شامل کیا ہے۔

لوگ اس معاملے کو فلسطین میں جاری خونریزی سے بھی جوڑ رہے ہیں کہ بجائے اس دکھ کی گھڑی میں فلسطینیوں کا سہارا بننے کے ہمارے ملک کے عوام کس معاملے میں الجھے ہوئے ہیں۔

جبکہ کچھ صارفین نے علیز ہ شاہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ٹینک ٹاپ لباس میں اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر ڈالنے کی مہم شروع کرنے کا آغاز کرتے ہوئے ” ٹینک ٹاپ چیلنج” کا ٹرینڈ بھی چلادیا ہے۔

 

  • معلوم نہیں ہمارے لوگوں کو یہ فنکار فرشتے لگتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ لباس کا ہونا یا نہ ہونا عام آدمی کا مسلہ ہے فنکار اور گلوکار وغیرہ اس سے مستثنیٰ ہے۔۔۔۔۔۔ ان لوگوں کا لباس و فحاشی سے کوئی لینا دینا نہیں۔

    اور ہماری قوم تو ترکی کی اداکاراؤں کو نہیں چھوڑتے تو پاکستانی ادکارائیں کو کدھر چھوڑینگے؟

  • Ghatya aur welay log…. kaam kaaj hay koi nhi tou zahir hay kahin tou time lagana hay, damagh bus aisi hi cheezon mayn chlata hay… wesay Pakistan is ranked number one for porn search and that too for so many years….

  • جس جس کو اس کا لباس پسند نہیں آیا اس فلم کو دیکھنے مت جاۓ.
    کوئی نہیں دیکھے گا تو آئندہ ایسے لباس والی فلم نہیں بنے گی.
    کیا خیال ہے.

    اپنی جیب سے احتجاج کریں.

  • Mohterma Pelestine ke mazloom logoon ki baat ker rahi hein ,,sharm aani chahye ..jo ye ker rahi hey kia wo unn mazloom logoon ke lye hey? Allah ko naraz ker pethey hein hum ..ye Covid jo beqaboo hey iss hi lye hey .


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >