بھارتی ماڈل واداکارہ کا بالی ووڈ کی 9 معروف شخصیات پر جنسی زیادتی کا الزام

بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے شہر ممبئی سے تعلق رکھنے والی بالی ووڈ کی سابق ماڈل نے فلم انڈسٹری کے اداکاروں، پروڈیوسرز اور کیمرہ مین سمیت9 بڑی شخصیات پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے ماڈل کو کئی برس تک ہراساں کیا اور جنسی زیادتی کا بھی نشانہ بنایا ہے۔

سابق ماڈل کی جانب سے ممبئی کے باندرہ پولیس اسٹیشن میں مقدمے کی درخواست دی گئی جس کی تصدیق پولیس کی جانب سے کی گئی ہے تاہم پولیس نے ماڈل کا نام صیغہ راز میں رکھتے ہوئے بتایا ہے کہ ابھی تک درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی۔

سابق ماڈل کی جانب سے اداکار جیکی بھنگانی پر دست درازی، ہراسگی و زیادتی کا الزام عائد کیا گیا ہے، جیکی بھنگانی ینگستان، فالتو، عجب لو سمیت کئی مشہور فلمیں کر چکے ہیں۔

ایف آئی آر میں ان کے علاوہ مشہور بالی ووڈ فوٹوگرافر کولسن جولیان، میوزک کمپنی ٹی سیریز کے کرشن کمار، ٹیلنٹ منیجمنٹ کمپنی کے شریک بانی انیربنداس بھلہ، شیل گپتہ، نکھل کمات، اجت ٹھاکر، گروجیوت سنگھ اور وشنووردہان اندوری کا نام شامل ہے۔

بھارتی پولیس کے مطابق سابق ماڈل کی درخواست پر تعزیرات ہند کی دفعہ 378(این)، 354 اور 34 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور جلد ہی ملزموں کو شامل تفتیش کر کے کیس کی کارروائی کا حصہ بنایا جائے گا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>