اداکارہ مہربانو کو ہراسگی کا سامنا ہونے پر صبا قمر نے انہیں کیسے بچایا؟

اداکارہ مہربانو نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ انہیں ایک بار شوٹنگ کے دوران ہراسگی کا سامنا ہوا تو وہ ششدر رہ گئیں کیونکہ وہ سوچ بھی نہیں سکتی تھیں کہ انہیں اس طرح سیٹ پر بھی ہراساں کیا جا سکتا ہے۔

مہربانو نے بتایا کہ اس واقعہ کے ذکر جب انہوں نے صبا قمر سے کیا تو انہوں نے مؤثر انداز سے ان کے حق میں آواز اٹھائی اور اس شخص کو شوٹنگ سے ہی نکلوا دیا۔

اداکارہ نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انہیں شوٹنگ کریو میں موجود مائیک والے کی جانب سے ہراساں کیا گیا۔ وہ اس واقعہ پر حیران تھیں اور انہیں کچھ سمجھ نہیں آئی کہ ان کے ساتھ کیا ہوا ہے۔ مگر جب اس واقعے کا صباقمر سے ذکر کیا تو انہوں نے مہربانو کیلئے اسٹینڈ لیا تب انہیں احساس ہوا کہ خواتین کو کس طرح کے مسائل کا سامنا ہوتا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ یہ پہلی بار تھا کہ انہیں ہراساں کیے جانے کے خلاف کسی نے آواز اٹھائی تھی، انہیں پتہ چلا کہ کسی بھی وقت کسی کی بھی جانب سے ہراسگی کا سامنا ہو سکتا ہے انہیں خود کو مضبوط بنانا ہو گا اور اپنی آنکھیں اور کان کھلے رکھنے ہوں گے۔

اداکارہ نے کہا کہ ان کا خیال ہے کہ ہر عورت کو اسی طرح مضبوط ہونا چاہیے اور دوسری خواتین کے لیے بھی آواز بلند کرنی چاہیے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>