شوبز ستارے بھی ملالہ کے شادی سے متعلق متنازع بیان کی مخالفت میں سامنے آگئے

شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے  افراد نے بھی ملالہ یوسف زئی  کے شادی سے متعلق بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

طالبان کے حملے کا شکار ہونے والی پاکستانی طالب علم ملالہ یوسف زئی نے گزشتہ دنوں شادی کے موضوع پر ایک متنازع بیان دیا  جو ٹویٹر پر ٹرینڈ کرتا رہا اور جس پر سوشل میڈیا صارفین بشمول مشہور شخصیات نے سخت ردعمل دیا ہے۔

ملالہ یوسف زئی نے برطانوی فیشن میگزین کو ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ مجھے  سمجھ آتا کہ  کسی شخص کے ساتھ رہنے کیلئے ہمیں شادی کیوں کرنی پڑتی ہے ہم ایک شراکت داری کے تحت بھی تو  کسی کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔

شوبز ستارے بھی ملالہ کے شادی سے متعلق بیان پر غصے میں آگئے

ان کے اس بیان پر شوبز ستاروں، سیاستدانوں، اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی جانب سے تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

مشہور ادکار فیروز خان نے ملالہ یوسف زئی کے اس بیان پر انہیں ایک کٹھ پتلی قرار دیا۔

شوبز کی دنیا سے کنارہ کشی کرنے والی رابی پیرزادہ نے کہا کہ” بہن میں نے تو موسیقی چھوڑ دی مگر آپ کے اس بیان پر مجھے نصرت فتح علی خان مرحوم یاد آگئے، جو کہتے تھے کہ کیا سے کیا ہوگئے دیکھتے دیکھتے”۔

رابی پیرزادہ نے مزید کہا کہ ہم مسلمان گالیاں یا فسق باتیں نہیں کرتے، صرف امید کرتے ہیں اگر دین کا کلچر نہیں پسند تو دین کی نمائندگی مت کریں۔

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے مشہور اداکار  عمران اشرف نے ملالہ کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے قرآن کی ایک آیت کو اپنے پیغام کا حصہ بنایا  جس میں اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ ہم نے آپ کو جوڑوں میں پیدا کیا ہے۔

شوبز ستارے بھی ملالہ کے شادی سے متعلق بیان پر غصے میں آگئے

واضح رہے کہ ملالہ یوسف زئی نے برطانوی فیشن میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے شادی کا مقصد سمجھ نہیں آیا ہمیں کسی کے ساتھ رہنے کیلئے ایک کاغذ پر دستخط کیوں کرنے پڑتے ہیں۔

    • I don’t think anyone would be following Malala in Pakistan.

      She is probably pandering to the western ideals with such statements since we know the westerners have all but forgotten about marriage in modern times. An attempt to fit in is all I see from the marriage statement.

  • ملالہُ کا جسمُ اسکی مرضی لوگوں کو اعتراض کیا
    جسم ملالہ کا سو شل ریلیشن ملالہ کے پھر نکاح کریں یا زنا کریں انکے جسم انکی مرضی لوگوں کو اعتراض کیوں


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >