کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ شادی کی خبروں پر اداکارہ سونیا حسین نے کیا کہا؟

 کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ شادی کی خبروں پر اداکارہ سونیا حسین نے کیا کہا؟

اداکارہ سونیا حسین نے کرکٹر شعیب ملک سے اپنی شادی اور اسی طرح کی بے بنیاد خبروں کی وضاحت کردی۔

سونیا حسین نے حال ہی میں کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ احسن خان کے شو میں شرکت کی تھی جس میں انہوں نے شعیب ملک کے کھانے پر اپنے گھر آنے کے بارے میں بتایا تھا۔ سونیا نے بتایا کہ جب شعیب ملک کھانے کے لئے ان کے گھر آئے تو ان کی والدہ کو اس بات کا علم ہی نہیں تھا کہ شعیب ملک کی شادی ہوگئی ہے۔

سونیا نے بتایا کہ ان کی والدہ شعیب ملک کو پسند کرتی تھیں اور انہیں شعیب کہتی تھیں، مجھے میری والدہ نے بتایا کہ لڑکا بہت اچھا ہے۔ اس بیان کے بعد سے ہی ان کی شادی کے بارے میں سوشل میڈیا پر بے بنیاد افواہیں گردش کرنے لگیں جس پر سونیا حسین نے واضح موقف پیش کیا۔

سونیا نے انسٹاگرام سائٹ ٹویٹر پر اپنی پوسٹ میں لکھا ہے کہ وہ شرط لگا سکتی ہیں کہ ہم سب کی والدہ ہمارے اچھے دوستوں کے ساتھ مل کر ایک دلچسپ تبصرہ کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ میں نے شو میں جو کچھ کہا اسے اب مسخ کیا جارہا ہے اور بغیر کسی وجہ کے ایک سنجیدہ خبر بنائی جا رہی  ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں شعیب ملک کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ وہ اب بھی میرے سب سے اچھے دوست ہیں۔

اداکارہ نے یہ بھی درخواست کی کہ لوگ براہ کرم خبروں کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کرنے سے گریز کریں کیونکہ اس سے لوگوں کی زندگی پر برا اثر پڑ سکتا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>