کیا فواد خان بھی پہلی مسلم ہولی وڈ سپر ہیرو سیریز مس مارول کا حصہ ہوں گے؟

کیا فواد خان بھی پہلی مسلم ہولی وڈ سپر ہیرو سیریز مس مارول کا حصہ ہوں گے؟

ہالی ووڈ سائنس فکشن سپر ہیرو فلم میکر مارول اسٹوڈیوز کی پہلی مسلم سپر ہیرو ویب سیریز ‘مس مارول’ کی سال کے آخر تک ریلیز ہونے کی خبریں ہیں اور تازہ معلومات کے مطابق معروف پاکستانی اداکار فواد خان بھی اس سیریز میں نظر آئیں گے۔

تفصیلات کے مطابق ابھی تک ویب سیریز کا ٹریلر جاری نہیں کیا گیا ہے ، لیکن اسٹوڈیو کی جانب سے ویب سیریز کے کرداروں اور کہانی کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

مس مارول ہالی ووڈ کی مسلم سپر ہیروز کی پہلی میگا بجٹ والی ویب سیریز ہے ، جس میں کمالہ خان نامی ایک لڑکی کا کردار پاکستانی نژاد امریکی نوجوان ایمان ولانی ادا کریں گی۔ اس سپر ہیرو سیریز کی ہدایت کاری پاکستانی فلمساز شرمین عبید چنائے ، ہندوستانی امریکی مسلمان فلم ساز میرا مینن اور بیلجیئم کے امریکن مسلم فلم ساز عادل العربی اور بلال فلاح کریں گے۔

تمام ہدایت کار سیریز کے مختلف اقساط کی ہدایتکاری کے فرائض انجام دیں گے جبکہ سیریز کے پہلے سیزن میں شاید 6 اقساط شامل ہوں گی۔ مارول اسٹوڈیوز نے پہلے ہی یہ واضح کر دیا ہے کہ پاکستانی اداکارہ نمرہ بچہ بھی ‘مس مارول’ میں ایکشن میں نظر آئیں گی ، لیکن اب یہ خبریں آرہی ہیں کہ فواد خان بھی اس سیریز میں نظر آئیں گے۔

صحافی  ہارون رشید نے ٹویٹ کیا کہ اگرچہ ابھی تک مارول اسٹوڈیوز نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے ، لیکن فواد خان دنیا کی معروف فلم اور ڈرامہ ویب سائٹ آئی ایم ڈی بی کے ‘مس مارول’ کے آفیشل پیج پر موجود ہیں اور انکا نام شامل ہے۔

آئی ایم  ڈی بی کے مطابق فواد خان ‘مس مارول’ کی پہلی قسط میں ‘حسن’ کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے ، تاہم فواد خان اور نہ ہی مارول اسٹوڈیو نے اس سلسلے میں کوئی وضاحت پیش کی ہے۔ اور نہ ہی اس سلسلے میں کوئی باقاعدہ اعلان کیا گیا ہے۔

کیا فواد خان بھی پہلی مسلم ہولی وڈ سپر ہیرو سیریز مس مارول کا حصہ ہوں گے؟

اس کے علاوہ صحافی ہارون رشید نے کہا کہ فواد خان ہی نہیں بلکہ بھارتی اداکار فرحان اختر اور سینئر اداکارہ ثمینہ احمد بھی ‘مس مارول’ کی کاسٹ میں شامل ہیں۔

ویب سیریز کے دیگر کاسٹ ممبروں میں ہندوستانی نژاد امریکی مزاح نگار اظہر محمد عثمان ، زونوبیہ شراف ، یامسین فلیچر ، ساگر شیخ اور رش شاہ شامل ہیں۔

  • فرحان اختر اور مسلم،۔۔سیریس لی ؟ ۔۔۔ شرمین عیبید اور باقی مسلم مخالف ناموں سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ کتنی مسلم فلم ہوگی۔۔۔خبیث کی اولاوں ، اس گند فلم پر مسلم کا لیبل نہ ہی لگاو تو اچھا ہوگا


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >