کمسن لڑکی سے زیادتی کے الزام میں بھارتی اداکار گرفتار

بھارتی ٹی وی اداکار بچی سے مبینہ زیادتی کے الزام میں گرفتار

بھارتی ڈرارمے ناگن تھری کے اداکار پرل وی پوری مشکل میں آگئے،اداکار کو مبینہ طور پر کمسن بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

اداکار پرل وی پوری کے علاوہ دیگر پانچ افراد پر متاثرہ لڑکی نے جنسی زیادتی کا الزام عائد کیا ہے،جس پر ممبئی کے علاقے مالاڈ میں مالوانی پولیس نے اداکار سمیت 6 افراد کے خلاف عصمت دری کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بیان دیا کہ ابتدا میں ملزمان نے کار میں اجتماعی زیادتی کی، جس کے بعد اسے بار بار زیادتی کا نشانہ بنایا گیا،پولیس نے تمام ملزمان کو تحویل میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

اداکار پرل وی پوری کیخلاف متاثرہ لڑکی اور اس کے اہلخانہ نے چکایت درج کروائی تھی جس کے بعد دو روز قبل پولیس نے انہیں حراست میں لیا،اداکار کو بچوں سے جنسی تحفظات سے متعلق ایکٹ کے تحت جیل میں ڈالا گیا،مبینہ طور پر زیادتی کا شکار ہونے والی لڑکی کی شناخت میڈیا پر ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

اداکار پرل وی پوری نے 2013 میں فنی کیریئر کا آغاز کیا،ڈرامہ سیریل ’’ناگن3‘‘ میں اداکاری کے جوہر دکھانے سے شہرت ملی، ناگن سیریز کے گزشتہ دو حصے بھی کافی مقبول ہیں، اس ڈرامے کو نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان میں پسند کیا جاتا ہے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>