جاہل کہنے پر بشریٰ انصاری اور جنت مرزا آمنے سامنے، بشریٰ انصاری کو ترکی بہ ترکی جواب

لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری نے جنت مرزا کو کیا خطاب دیا؟

پاکستان کی لیجنڈری اداکارہ بشریٰ انصاری نے معروف ٹک ٹاکر اور نئی اداکارہ جنت مرزا کو عیسائی مذہب کے نشان کی بے حرمتی پر تنقید کا نشانہ بنایا،وجہ بنا جنت مرزا کا وہ لباس جس میں انہوں نے ایک چین پہنی تھی جس پر عیسائی مذہب کا نشان بنا ہوا تھا،جس پر اداکارہ بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر جنت مرزا کے خلاف پوسٹ شیئر کی اور انہیں جاہل اسٹار قرار دے دیا۔

بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پوسٹ میں جنت مرزا کی وہ تصویر شیئر کی جس میں اُنہوں نے وہ چین پہنی ہوئی تھی اور اس کے ساتھ ہی اُن کے خلاف درج ہونے والے مقدمے کی تصویر بھی شیئر کی،اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ ’ان جاہل اسٹارز پر افسوس ہے جنہیں نہ اسلام کا علم ہے اور نہ دوسرے مذہب کا۔

بشریٰ انصاری نے کچھ دیر کے بعد یہ پوسٹ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ڈیلیٹ کردی تھی لیکن یہ پوسٹ سوشل میڈیا کے مختلف پیچز پر تیزی سے شیئر کی جارہی ہے،اس پر جنت مرزا بھی خاموش نہ رہ پائیں اور بشریٰ انصاری کو ترکی بہ ترکی جواب دیا

جنت مرزا نے بشریٰ انصاری کو جواب دیتے ہوئے کہا ’’اماں جی (آنٹی بشریٰ) مہربانی کرکے کچھ بھی جانے بغیر کسی کے بارے میں فیصلہ نہ کریں۔ میں آپ کی بہت عزت کرتی ہوں لیکن آپ حقیقت جانے بغیر کسی کو اس طرح بدنام نہیں کرسکتیں۔ اسلام کی بات آپ کیسے کرسکتی ہیں آنٹی آپ کوئی تبلیغی جماعت نہیں چلارہیں۔

جنت مرزا نے مزید لکھا آپ بھی گانا گاتی ہیں ڈانس کرتی ہیں ایوارڈ شوز پر ڈانس پرفارمنس آپ نے کیے، لیکن آج دوسروں پر تنقید واہ؟ آج احساس ہوا واقعی آپ کے پاس دل نہیں ہے۔ میں بس اتنا کہوں گی کسی پر تنقید کرنے سے پہلے اپنے گریبان میں ضرور جھانکیں۔ وقت نکال کر پہلے حقیقت جانئے پھر تنقید کیجئے گا۔ اللہ خوش رکھے آپ کو اماں جی۔‘‘

جنت مرزا کی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوئی تو عیسائی برادری کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ ٹک ٹاک اسٹار نے اُن کے مذہب کی توہین کی ہے اور اُن کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا،جس کے بعد جنت مرزا نے اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں اپنے عیسائی دوستوں، ٹک ٹاکرز اور پوری برادری سے معافی مانگ لی تھی۔

جنت مرزا نے عیسائی برداری سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا تھا کہ اُن سے انجانے میں یہ غلطی ہوگئی، وہ کسی کی دل آزاری نہیں کرنا چاہتی تھی اور وہ پوری عیسائی برادری سے معافی مانگتی ہیں،اگر وہ چین پر پہلے ہی نشان دیکھ لیتیں تو اُسے پہن کر ویڈیو نہ بناتیں۔

جنت مرزا ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن ٹک ٹاک پرسب سے زیادہ ایک کروڑ 50 لاکھ فالوورز رکھنے والی پہلی پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار ہیں،فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی جنت مرزا نے ملک کی نمبر ون ٹک ٹاک ماڈل ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر رکھا ہے، چند روز قبل ہی جنت مرزا نے اپنی بات پکی ہونے کی تصدیق کی تھی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >