یاسر نواز کے بیان پر فیروز خان علیزے شاہ کی حمایت میں بول پڑے

یاسر نواز کے بیان پر فیروز خان علیزے شاہ کی حمایت میں بول پڑے

معروف اداکار فیروز خان اداکارہ علیزے شاہ کی حمایت میں بول پڑے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ علیزے شاہ کے بارے میں اداکار اور ڈائریکٹر یاسر نواز کی اہلیہ ندا یاسر نے انکشاف کیا کہ یاسر کو بطور اداکارعلیزے کے ساتھ کام کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ بحیثیت ڈائریکٹر انہیں کبھی کسی نے پریشان نہیں کیا لیکن علیزے کے ساتھ ان کی کیمسٹری نہیں بن سکی۔

اداکارہ ندا یاسر نے یہ بیان حال ہی میں ایک نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں شرکت کے دوران دیا تھا۔ اپنی اہلیہ کے بیان کو تسلیم کرتے ہوئے یاسر نواز نے یہ بھی کہا کہ علیزے کے ساتھ کام کرتے ہوئے وہ بہت پچھتائے کہ انہوں نے اداکارہ کے ساتھ کیوں کام کیا۔

یاسر نواز کے بیان کے بعد فیروز خان نے علیزے شاہ کی حمایت کے لئے ایک پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کیا جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ میں نے علیزے کے ساتھ کام کیا ہے اور تجربہ بہترین تھا ، وہ ایک ایسی نوجوان اداکارہ ہے جن کا خاندان یا حلقہ احباب میں سے کسی کا بھی میڈیا سےکوئی تعلق نہیں ہے، لہذا انہیں وقت کی ضرورت ہے کہ وہ اپنے  پیروں پر کھڑی ہوں اور طریقہ کار سیکھیں۔

یاسر نواز کے بیان پر فیروز خان علیزے شاہ کی حمایت میں بول پڑے

فیروز خان نے مزید لکھا کہ مجھے یاد ہے کہ جب میں انڈسٹری میں آیا تھا تو مجھے بھی کچھ لوگوں کی جانب سے پریشان کیا گیا تھا جبکہ میرا خاندان پہلے ہی شوبز انڈسٹری میں شامل تھا۔

فیروز خان نے ساتھی اداکارہ کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ علیزے بہت اچھا کام کررہی ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں علیزے شاہ کے ساتھ ہمیشہ کام کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >