ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی لفظی جنگ،فنکاروں کی عاصم کی حمایت

ہانیہ عامر کی عاشر وجاہت کے ساتھ وائرل ویڈیو پر تنقید کے بعد اداکارہ کا اپنے سابق دوست عاصم اظہر کے ساتھ تنازع کھڑا ہوگیا، دونوں کے درمیان لفظی جنگ نے جنم لے لیا،

جب ہانیہ عامر اپنی ویڈیو کے باعث صارفین کے نشانے پر تھیں اس وقت عاصم اظہر کی جانب سے ایک مزاحیہ ٹویٹ شیئر کیا گیا

جس میں انہوں نے کیپشن میں الحمداللہ لکھا ساتھ ہی بھارتی اداکار انوپم کھیر کی فلم بال بال بچ گئے کا کلپ شیئر کیا تھا،

جس پر ہانیہ عامر نے بنا نام لئے عاصم اظہر کیلئے جوابی ٹویٹ داغ دیا۔۔

ہانیہ کی تنقید کے بعد پاکستانی پاکستانی شوبز انڈسٹری کے نامور فنکار گلوکار عاصم اظہر کے حق میں میدان میں آگئے،

اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی شادی کا ایک فریم انسٹاگرام پر شیئر کیا جس میں عاصم اظہر نے اداکارہ اور ان کے شوہر کو گلے لگایا ہوا ہے،

جب کہ سجل علی نے بھی ماضی کی ایسی ہی ایک تصویر کو ‘دل کے ساتھ’ اپنی انسٹاگرام اسٹوری کی زینت بنایا جس میں وہ عاصم اظہر کی حمایت کررہی ہیں۔

پاکستانی ماڈل، گلوکارہ، اداکارہ و میزبان متھیرا نے عاصم اظہر کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ عاصم اظہر کو سارے معاملے میں گھسیٹنا سمجھ سے باہر ہے،عاصم اظہر کا اس وقت سوشل میڈیا پر شدید مذاق بنایا گیا جو حیران کن تھا،اس وقت کسی نے نوٹس نہیں کیا یا یہ نہیں سوچا کہ عاصم کو یہ تمام باتیں دُکھ پہنچا رہی ہوں گی۔

متھیرا نے لکھا کہ محض یہ سوچ کر کہ عاصم ایک مرد ہے اور مرد کو تکلیف نہیں پہنچتی تو سب اسکا مذاق بناتے رہے جبکہ اس نے کبھی کسی کا سوشل میڈیا پر مذاق نہیں بنایا یا تنگ نہیں کیا۔

عاصم اظہر نے اپنی حالیہ میم والی پوسٹ پر وضاحت دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں طویل عرصے سے خاموش تھا اور اب میری ایک پوسٹ سے لوگوں کے جذبات مجروح ہوگئے ہیں جبکہ وہ پوسٹ کسی مخصوص شخص کے لیے نہیں تھی،

عاصم اظہر نے لکھا تھا کہ اب بات یہاں تک آگئی ہے تو یہ تمام لوگ گزشتہ ڈیڑھ سال سے کہاں تھے؟ جب مجھے تنقید کا نشانہ بنایا جارہا تھا ، میرا مذاق اُڑایا جارہا تھا اور ہر جگہ مجھے گھسیٹا جارہا تھا۔

عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کو ماضی میں مستقبل کے حقیقی زندگی کے جوڑے کے طور پر دیکھا جاتا تھا، لیکن دونوں صرف ایک دوسرےکو دوست کی حیثیت سے ہی متعارف کرواتے تھے جبکہ ڈیڑھ سال قبل دونوں کی دوستی ختم ہوچکی تھی۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>