ایمان علی کو سیلفی لینا کیوں پسند نہیں؟

پاکستان کی معروف اداکارہ اور مایہ ناز ماڈل ایمان علی مداحوں کو حسین اور خوبرو لگتی ہیں، لیکن اپنے حسن کے حوالے سے اداکارہ کی سوچ بالکل برعکس ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام ’گھبرانا منع ہے‘ میں شرکت کے دوران ایمان نے جہاں میزبان واسع چوہدری کے مختلف سوالات کے جواب دیئے وہیں انکشاف کیا کہ میں اپنی تصویر کھینچ ہی نہیں پاتی، تصویر لینے کی کوشش کرتی ہوں لیکن شکل ہی اچھی نہیں لگ رہی ہوتی تو تصویر کیا کھینچوں گی اور کب لگاؤں گی، اس لیے اپنی تصویر نہیں کھینچتی ہوں۔

اداکارہ نے مزید کہاکہ میں خود کو زیادہ اچھی نہیں لگتی، لوگ کہتے ہیں میں اچھی لگتی ہوں لیکن جب میں شیشے کے سامنے جاتی ہوں تو کہتی ہوں کہ یہ لوگ تو جھوٹ بول رہے ہیں۔

میزبان واسع چوہدری نے مذاق میں کہا کہ آپ نے شیشہ تبدیل کرواکر کر دیکھا؟ اس کے جواب میں ایمان علی نے کہا کہ شیشہ کو تبدیل نہیں کروایا مجھے لگ رہا ہے کہ کیمرہ بھی نیا لینا پڑے گا۔

دیدہ زیب ملبوسات میں حسین نظر آنے والی اداکارہ نے بتایا کہ انہیں شاپنگ کرنا پسند نہیں اس پر واسع چوہدری نے پوچھا کہ تو پھر آپ کے لیے شاپنگ کون کرتا ہے؟

ایمان علی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ پتا نہیں بس ادھر اُدھر سے آجاتے ہیں اور کچھ کپڑے آن لائن خرید لیتی ہوں،سفید اور زرد رنگ کے لباس پسند ہیں،سیاہ رنگ کے کپڑے بھی ایوارڈ شوز میں پہنتی رہی ہوں لیکن زیادہ سفید رنگ پسند ہے۔

اداکارہ نے اپنے دوست بابر سے متعلق بتایا کہ وہ انہیں پہلی بار کراچی میں دوست کے گھر ملے تھے لیکن شروع میں بالکل پسند نہیں آئے تھے بعد میں انہوں نے میرے کچھ سوال کے جواب دئیے پھر ان سے ساتھ دوستی گہری ہوتی چلی گئی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >