جنت مرزا اپنے بیانات پر نادم؟ بشریٰ انصاری سے معافی مانگ لی

 

کچھ روز قبل لاہور کے علاقے یوحنا آباد کی کرسچن سوسائٹی کی جانب سے ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کے خلاف ایف آئی اے کو مقدمے کے اندراج کی درخواست دی گئی جس میں کہا گیا کہ ٹک ٹاک اسٹار نے ان کے مذہبی نشان "صلیب” کو ایک ویڈیو میں استعمال کیا اور اسے نامناسب مقام پر لٹکایا جس سے عیسائی برادری کے جذبات مجروح ہوئے ہیں لہٰذا ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔

مسیحی افراد کی جانب سے جذبات مجروح کرنے کے الزامات کے بعد جنت مرزا نے مذکورہ واقعے پر معافی بھی مانگی لیکن بعد ازاں سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ٹک ٹاکر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے لیے کہا تھا کہ انہیں نہ تو اسلام کا پتا ہے اور نہ ہی دیگر مذاہب کا علم ہے۔

بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر جنت مرزا کے خلاف پولیس میں دائر کی گئی درخواست اور ان کی ویڈیو کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے ٹک ٹاکر کو ’جاہل‘ قرار دیا تھا۔ بشریٰ انصاری کی پوسٹ کے بعد جنت مرزا اور ان کی بہن ٹک ٹاک اسٹارعلیشبہ انجم نے بھی اداکارہ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے "آنٹی”، "اماں جی” اور "جاہل” جیسے القابات سے پکارا۔

ٹک ٹاکر جنت مرزا اور ان کی بہن کی جانب سے سخت تنقید کے بعد اداکارہ بشریٰ انصاری نے ایک اور پوسٹ کی اور اس میں کہا کہ بچوں کو بزرگوں کا احترام کرنا چاہیے۔ بشریٰ انصاری نے کہا کہ انہوں نے انٹرنیٹ پر گھومتی ایک تصویر دیکھی جس سے انہیں بھی دکھ پہنچا تھا اس لیے انہوں نے پوسٹ کر دی تھی۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ تو جنت مرزا کا نام بھی نہیں جانتیں مگر جب ان کو اس کی معافی مانگنے سے متعلق پتہ چلا تو انہوں نے پوسٹ ڈیلیٹ کر دی تھی۔ اداکارہ نے کہا کہ ان کا مقصد کوئی اسلام کا درس دینا نہیں بلکہ وہ تو یہ کہنا چاہ رہی تھیں کہ اسلام تو اقلیتوں کے بھی حقوق کا درس دیتا ہے۔

بشریٰ انصاری نے ٹک ٹاکر کا نام لیے بغیر کہا کہ چھوٹوں کو بڑوں کی عزت کرنی چاہیے اور بزرگوں کی ڈانٹ ڈپٹ کے باوجود بھی خاموش رہنا چاہیے۔

اداکارہ کی جانب سے اس پوسٹ کے بعد ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنے رویے پر معافی مانگ لی اور کہا کہ وہ کبھی بھی یہ ہنگامہ نہیں کرنا چاہتی تھیں۔

جنت مرزا نے بشریٰ انصاری سے معافی مانگتے ہوئے مزید کہا کہ ان کے کہے گئے الفاظ جنت مرزا اور ان کی فیملی کیلئے کافی سخت تھے، اس لیے انہیں اس معاملے کو سلجھانے کے لیے بولنا پڑا۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں بشریٰ انصاری کو زندہ لیجنڈ بھی کہا۔

جنت مرزا نے یہ بھی کہا کہ ہمیں اپنے بڑوں کی عزت کرنی چاہیے لیکن انہیں بھی چھوٹوں سے پیار اور محبت سے پیش آنا چاہیے، آپ پیار سے سمجھاتیں تو میں سب کے سامنے ہزار دفعہ معذرت کرلیتی، میرا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا۔

  • بدتمیز عورتیں جنکو ان کی جہالت کا بتایا جاے تو آگے سے بھونکتی ہیں کیونکہ ان کی تھوڑی اوقات تھی مگر زیادہ مل گیا ، زیادہ تر لفنٹر عاشق ہی ان کے فالوورز ہیں دو چار سال بعد ختم ہوجائیں گے جب منہ لٹک جاے گا


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >