اداکارہ زویاناصر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ اور تنقید سے دلبرداشتہ؟

مشہور اداکارہ و یوٹیوبر زویا ناصر نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا استعمال کرنے والےچند جاہل اور بے وقوف لوگوں کی تنقید کی وجہ سے لوگوں کی زندگیاں ، رشتےاور کیریئر تباہ ہورہے ہیں۔

مشہور فوٹو شیئرنگ موبائل ایپلیکیشن انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں زویا ناصر کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا ٹرولز کی وجہ سے بہت سے لوگوں کے کیریئرز، رشتے اور ذہنی صحت برباد ہوکر رہ گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہر بار سوشل میڈیا ٹرول کو غیر حساس اور غیر اخلاقی ریمارکس کرنے پر منہ پر طمانچہ مارا جائے تو سوشل میڈیا اتنا زہریلا پلیٹ فارم نہ رہے۔سوشل میڈیا پر بیٹھے بہت سے بزدل اپنی حرکتوں کے نتائج کو سوچے سمجھے بغیر ٹرولز کرتے ہیں، یہ لوگ اپنے عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکیں گے ، انہیں بس وقتی فائدہ محسوس ہوتا ہے جو دوسروں کی توہین کا نتیجہ ہوتا ہے۔

واضح رہے کہ زویا ناصر نے گزشتہ دنوں اسلام قبول کرنے والے جرمن یوٹیوبر سے منگنی ختم کرلی تھی جس کی وجہ ان کے منگیتر کرسچن بیٹزمین کی جانب سے فلسطین سے متعلق متنازعہ بیانات تھے۔

زویا ناصر نے منگنی ختم کرنے کے اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرس کے خیالات میں اچانک آنے والی تبدیلی کی وجہ سے ان کے ساتھ منگنی کو مزید آگے بڑھانے سے قاصر ہوں۔

تاہم اس کے بعد کرس بیٹزمین نے منگنی ختم ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہو ں نے پاکستان یا اسلام کے خلاف کوئی بات نہیں کی تھی۔

زویا ناصر کو پہلے ایک جرمن یوٹیوبر کے ساتھ منگنی کرنے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا جبکہ منگنی ختم ہونے کے بعد بھی زویا کافی دنوں تک سوشل میڈیا کی تنقید کے نشانے پر رہیں ، شائد یہی وجہ ہے کہ انہوں نے آج سوشل میڈیا ٹرولز کے حوالے سے یہ سخت بیان دیا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >