’ترگت بے ‘ کورلش عثمان میں دوبارہ انٹری دیں گے؟ترگت کی نئی پوسٹ سے مداح کشمکش میں مبتلا

اسلامی فتوحات پر مبنی شہرہ آفاق ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں "ترگت بے” کا کردار نبھانے والے ترک اداکار چنگیز چوشقُن نے سماجی روابط کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس سے انہوں نے اپنے مداحوں کو کشمکش میں مبتلا کر دیا ہے۔

اس مشہور سیریز(ارطغرل غازی) کے بعد کورلوش عثمان دیکھنے والے اب اس انتظار میں ہیں کہ ترگت بے کی کورلوش عثمان میں کب واپسی ہوگی؟ اداکار کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں وہ ارطغرل غازی میں استعمال ہونے والا کلہاڑا اپنے کاندھے پر اٹھائے ہوئے ہیں۔ اس تصویر کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ "میں ایک جنگجو ہوں”۔

اس تصویر پر کچھ صارفین کا خیال ہے کہ ترگت بے جلد ہی کورلش عثمان میں واپس آئیں گے اور مداحوں کو اپنی اداکاری سے محظوظ کریں گے جبکہ کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ یہ تصویر ان کے کسی نئی پراجیکٹ کا حصہ ہو سکتی ہے۔

یاد رہے کہ ارطغرل غازی کے بعد کورلوش عثمان کو بھی پاکستان میں بڑی پذیرائی ملی ہے اور چند روز پہلے اس ڈرامے میں بامسی بے کے کردار کی موت پر سوشل میڈیا صارفین نے افسردگی کا اظہار کیا تھا۔

بامسی بے کے مرنے پر بھی ٹوئٹر پر اتنا ری ایکشن دیکھنے میں آیا تھا کہ کورلوش عثمان اور بامسی بے کے نام کا ٹرینڈ ٹاپ ٹرینڈز میں آنے لگا تھا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >