انوشے اشرف نے جنسی ہراساں کرنیوالے کی پروفائل کا سکرین شاٹ شیئر کر دیا

اداکارہ انوشے اشرف نے جنسی ہراساں کرنے والے کی پروفائل کا سکرین شاٹ شیئر کر دیا

دنیا بھر میں جنسی ہراساں کے بڑھتے واقعات،جس کو جب جہاں موقع ملتا ہے وہ کسی بھی پلیٹ فارم پر ہراساں کرنا شروع کردیتا ہے، پاکستان کی میزبان اور اداکارہ انوشے اشرف کو بھی آن لائن جنسی ہراساں کیا گیا،

لیکن انوشے اشرف نے ڈرنے کے بجائے جنسی ہراساں کرنے والے شخص کے بھیجے گئے پیغامات کے اسکرین شاٹس کے علاوہ اس کی پروفائل کا اسکرین شاٹ اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کر دیا۔

انوشے اشرف نے کہا کہ اسکرین شارٹس اس وجہ سے شیئر کیے تاکہ لوگ اس شخص کو پہچان سکیں، اور سوشل میڈیا استعمال کرنے والی لڑکیاں اس بد کر دارسے خبردار رہیں۔

انوشے اشرف نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو بھی شیئر کی،جس میں انہوں نے اپنی حوصلہ افزائی کرنے والے لوگوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جس لڑکی کو بھی کوئی سوشل میڈیا پر ہراساں کرے،اسے فوری طور پر اس شخص کو بے نقاب کرنا چاہیے۔

ادا کا رہ کا کہنا تھا کہ یہ بہت ضروری ہے،اس طریقے سے ہم ان لڑکیوں کو ایسے لوگوں سے بچا سکتے ہیں جو کمزور ہوتی ہیں اور ایسے لوگوں کا آسان شکار بن جاتی ہیں، انوشے کی اس بہادری پر انہیں بھرپورانداز میں سراہاجارہاہے، صارفین کا کہنا ہے کہ اس عمل سے دیگر لڑکیوں کو بھی حوصلہ ملے گا اور وہ ڈرنے کے بجائے ایسے لوگوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >