گزشتہ دنوں انتقال کرجانیوالے فرہاد ہمایوں کس معروف اداکارہ کے بیٹے ہیں؟

دوروز قبل اچانک انتقال کرنے والے مشہور موسیقار فرہاد ہمایوں کی والدہ نوید شہزادبھی شوبز اور شعبہ تعلیم سے وابستہ مشہور شخصیت ہیں، وہ نہ صرف شوبز انڈسٹری میں جانی مانی شخصیت ہیں بلکہ شعبہ تعلیم میں ان کی خدمات بھی قابل تعریف ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نوید شہزاد کو لٹریچرپروگرام میں پہلی ایم اے کرنے والی پاکستانی ہونے کا اعزاز حاصل ہیں،ا نہوں نے اپنے کریئر کا آغاز پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ انگلش لٹریچر بطور پروفیسر کے کیا۔

نوید شہزاد کی خدمات میں بیکن ہاؤس یونیورسٹی میں پہلے ٹی وی ، فلم اور تھیٹر ڈیپارٹمنٹ کا قیام بھی شامل ہے، ان کی شعبہ ادب میں خدمات کی بناپر انہیں صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا ہے۔

نوید شہزاد نے پاکستان کی ڈرامہ انڈسٹری میں بھی اپنی معیاری اداکاری سے خوب شہرت حاصل کی ہے، انہوں نے مشہور فلم”پنجاب نہیں جاؤں گی” ڈرامہ سیریل "دل نہ امید تو نہیں” میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔

نوید شہزاد کو اگرچہ بطور اداکارہ جانا جاتا ہے لیکن نوید شہزاد ایک ماہر تعلیم بھی ہیں اور بطور پروفیسر پنجاب یونیورسٹی میں درس وتدریس بھی کرتی رہی ہیں اور پاکستان سکول آف فیشن ڈیزائیننگ اور دیگر اعلیٰ تعلیم اداروں میں بطور پرنسپل خدمات سرانجام دیتی رہیں۔۔

نوید شہزاد کو بطور ایک مصنفہ، شاعرہ، اکیڈمک، ادکارہ اور ہدایتکارہ کے نہ صرف مقامی سطح پر بلکہ بیرون ملک میں بھی خوب سراہا جاتا ہے۔

تاہم عملی زندگی میں اتنی کامیابیاں بھی نوید شہزاد کو ملنے والے جوان بیٹے کی موت کا غم کم نہیں کرسکتے۔

واضح رہے کہ مشہور موسیقار فرہاد ہمایوں برین ٹیومر کے باعث منگل کے روز اچانک انتقال کرگئے، ان کی عمر 42 برس تھی اور ان کا شمار پاکستان کے نامور موسیقاروں میں ہوتا تھا۔

  • i feel sorry for the mother. She use to appear in such gupp in early 70s alongwith shoaib hasmi and munaza hasmi. She was a very talented woman and i feel sorry for her great loss.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >