خود کو تبلیغی کہلوانے کیلئے تیارہوجاؤ، فیروزخان کا رض احمد کے بیان پر ردعمل

رض احمد کا مسلمانوں کا فلموں میں بہتر امیج کا بیڑہ، فیروز خان سمیت دیگر کی حمایت

کینیڈا میں مسلمان خاندان کے قتل عام کیخلاف جہاں دنیا بھر کے مسلمانوں نے آواز اٹھائی وہیں برطانیہ کے مسلم اداکار رض احمد بھی مسلمانوں کے حق میں بول اٹھے،پاکستانی نژاد برطانوی اداکار رز احمد نے شکاگوسے تعلق رکھنے والے نمائندہ گروپ کے ساتھ مل کر مسلمان فلم میکرز کے لئے25 ہزار ڈالرز کی فیلو شپس کا اعلان کیا تھا،یعنی رض احمد نے انگریزی فلموں میں مسلمانوں کا امیج بہتر کرنے کے لیے فنڈ قائم کردیا ہے۔

رض احمد کے اس اقدام کو پاکستان کے نامور اداکار فیروز خان نے سراہا، ساتھ ہی فیروز خان نے رِض احمد سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ خود کو تبلیغی کہلوانے کے لیے تیار ہوجاؤ لیکن تُم پیچھے نہیں ہٹنا،اداکار نے رِض احمد کو سراہتے ہوئے کہا کہ ’بھائی! آپ کا بیان سُن کر بہت اچھا لگا۔

سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے برطانوی اداکار رِض احمد کی جانب سے فلموں میں مسلمانوں کیلئے اٹھائے گئے اقدام کی حمایت کردی،اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے ٹوئٹر پر رِض احمد کے اس اہم اقدام کی حوصلہ افزائی کی، انہوں نے لکھا کہ برسر اقتدار لوگوں نے بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں پر ناقابل تصور رقم خرچ کی جبکہ انسان صرف امن میں رہنا چاہتا ہے،ثمینہ پیرزادہ نےلکھا کہ بہت خوب رِض احمد ، اللہ آپ کومزید ہمت دے۔

برطانوی اداکار رِض احمد نے فلموں میں مسلمانوں کے دکھائے جانے والے انداز میں بہتری لانے کی کوشش کیلئے اہم اقدام اٹھایا ہے،ادکار نے کہا ہے کہ زیادہ سے زیادہ مسلم اداکاروں،مصنفوں اور پروڈیوسرز کو فلم اور ٹی وی کے کاروبار میں شامل کرنے کے لیے فنڈ کی مدد سے ہمیں مسلمانوں کی بڑے پردے پر نمائندگی کے انداز کو بدلنا ہوگا،انہوں نے ٹوئٹ میں لکھا تھا کہ جب فلموں میں مسلمانوں کی بات آتی ہے تو ہم یا تو غائب ہوجاتے ہیں یا ولن بن جاتے ہیں۔

برطانیہ سے تعلق رکھنے والے 38 سالہ رزاحمد وہ پہلے مسلمان اداکار ہیں جنہیں فلم ’ساؤنڈ آف میٹل‘ میں مرکزی کردار کیلئے فلمی دنیا کے معتبرترین اکیڈمی ایوارڈزکیلئے نامزد کیا گیا ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >