بھارت میں اداکارہ کرینہ کپور کے بائیکاٹ کی سوشل میڈیا مہم، وجہ کیا ہے؟

بھارت میں اداکارہ کرینہ کپور کے بائیکاٹ کی سوشل میڈیا مہم، وجہ کیا ہے؟

مشہور بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کیخلاف سوشل میڈیا پر بائیکاٹ کا ٹرینڈ چل رہا ہے جس کی وجہ ان کا ایک آنے والی فلم کےلیے معاوضہ مانگنا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ نے ایک نئی فلم رامائن میں سیتا کے کردار کیلئے 12 کروڑ روپے معاوضے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ وہ عام طور پر کسی بھی فلم کیلئے7 یا 8 کروڑ روپے لیتی ہیں۔

ہندو سوشل میڈیا صارفین اداکارہ پر ہندوؤں کے مذہبی دیوتا رام کی بیوی سیتا پر بنائی جانے والی فلم میں مرکزی کردار کے لیے 12 کروڑ کی خطیر رقم کا مطالبہ کرنے پر تنقید کر رہے ہیں۔

لہٰذا ہندؤں کا خیال ہے کہ کرینہ کپور نے اتنا زیادہ معاوضہ کا مطالبہ کرکے ان کے مذہبی احساسات کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ اسی لیے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرہیش ٹیگ بائیکاٹ کرینہ کپور خان ٹرینڈ کررہا ہے۔

اس سارے تنازع کے دوران کچھ صارفین اداکارہ پر ذاتی حملے کر رہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ کرینہ کپور تو ہندو ہیں مگر ان کے شوہر سیف علی خان مسلمان ہیں۔

اس کے علاوہ سوشل میڈیا پر اداکارہ کے بائیکاٹ کے ساتھ ساتھ اس فلم کے ڈائریکٹر اور مصنف کے بھی بائیکاٹ کا کہا جا رہا ہے کیونکہ ہندوؤں کا خیال ہے کہ اس کردار کیلئے کرینہ کو کاسٹ کیا جانا درست فیصلہ نہیں۔

یاد رہے کہ اس فلم میں اداکار مہیش بابو ’’رام‘‘ کا کردار ادا کریں گے جب کہ اداکار ہریتک روشن ممکنہ طور پر راون کے کردار میں نظر آسکتے ہیں۔

رامائن نامی یہ فلم 3 ڈی میں شوٹ کی جائے گی اور اسے ہندی، تامل اور تیلگو زبانوں میں ریلیز کیا جائے گا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >