میرا کے خاندان پر حملہ، اداکارہ میڈیا سے گفتگو کے دوران رو پڑیں

میرا کے خاندان پر حملہ، اداکارہ میڈیا سے گفتگو میں رو پڑیں

تنازعات کا شکار رہنے والی پاکستان فلم انڈسٹری کی مقبول اداکارہ میرا جی ایک میڈیا گفتگو میں اپنے خاندان اور املاک پر ہونے والے حملہ پر روپڑیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ میرا میڈیا سے گفتگو کے دوران  روپڑیں اور بتایا کہ چند مسلح غنڈوں نے ان کی فیملی اور املاک پر حملہ کیا ہے۔ اداکارہ میرا نے دعوی کیا کہ حملہ آوروں نے جائیداد کے تنازع پر ان کے بھائی اور والدہ پر جسمانی حملہ کیا۔

ویڈیو کے ذریعہ اداکارہ نے حکومت پاکستان سے مدد کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اگر ان کے دعوے جھوٹے ثابت ہوئے تو بیشک ان کو اور ان کے اہل خانہ کو سرعام پھانسی دے دی جائے۔

اداکارہ میرا کا مزید کہنا تھا کہ حملہ آور دھوکہ دہی کر رہے ہیں، وہ میری والدہ کو مارنا چاہتے ہیں۔ اس معاملے میں انہوں نے حکومت سے سلامتی اور تعاون حاصل کرنے کے لئے درخواست جمع کرائی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اداکارہ میرا مختلف تنازعات کا شکار رہ چکی ہیں۔

  • میک اپ کے بغیر تو یہ ڈراؤنی لگ رہی ہے .یہ ڈرامہ کوئین ہے . نہ جانے کتنے لوگوں کے اس نے مال کھایا ہے .اس نے امریکا میں ہسپتال کے نام پر پیسہ اکھٹا کیا پھر اس نے ڈرامہ کیا کہ پیسے گم ہو گئے ہیں . اب یہ معصوم بن رہی ہے . اس پر تو خود اس باپ بھی یقین نہ کرے . بوڑھی ہو گئی ہے


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >