سونیا حسین کو خلیل الرحمان قمر کا نام سن کر غصہ کیوں آنے لگتا ہے؟

خلیل الرحمان خواتین کے احترام کی تعلیم لیں،اداکارہ سونیا حسین کامشورہ

پاکستان کے نامور رائٹر خلیل الرحمان خواتین کے حوالے سے اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے نشانے پر رہتے ہیں، اداکارہ سونیا حسین نے بھی خلیل الرحمان پر تنقید کردی،کہا معروف ڈراما نگار خلیل الرحمان قمر نے اچھا پڑھا ہے مگر انہیں اب بھی پڑھنے کی ضرورت ہے،خلیل الرحمان قمر جب بھی ٹی وی پر آتے ہیں تو نامناسب باتیں کر رہے ہوتے ہیں۔

جیو نیوز کے کرکٹ شو ’جشن کرکٹ‘ میں بات کرتے ہوئےسونیا حسین نے کہا کہ وہ مانتی ہیں کہ خلیل الرحمان قمر اچھے لکھاری ہیں مگر وہ خواتین سے متعلق غلط باتیں کرتے ہیں، انہیں خواتین کے حقوق سے متعلق مزید تعلیم لینے کی ضرورت ہے، انہیں معلوم ہونا چاہیے کہ جو حقوق مرد حضرات کے ہیں وہ خواتین کے بھی ہیں۔

سونیا حسین نے کہا کہ انہیں خلیل الرحمان قمر کے ڈرامے ’میرے پاس تم ہو،میں کام کی پیش کش ہوئی تھی اور ساتھ ہی دعویٰ کیا کہ ڈراما ساز انہیں مذکورہ ڈرامے کے علاوہ بھی متعدد ڈراموں میں کام کی پیش کش کر چکے ہیں اور تاحال کرتے آرہے ہیں،اداکارہ نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ اب انہیں خلیل الرحمان قمر کا نام سن کر غصہ آنے لگتا ہے، کیوں کہ وہ غلط دعوے کرتے ہیں۔

سونیا حسین ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ جب بھی کوئی شخص ٹیلی وژن پر براہ راست کسی معاملے پر گفتگو کر رہا ہو تو اسے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے حد سے نہیں گزرنا چاہیے،جب بھی ٹی وی پر کوئی مسئلہ ہو تو ہر کسی کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے، کیوں کہ ٹی وی کو قوم دیکھ رہی ہوتی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی عبدالقادر مندوخیل نے فردوس عاشق اعوان سے بدتمیزی کی تھی تو انہوں نے مرد رکن کو تھپڑ مار کر صحیح کیا،سونیا حسین نے وزیر اعظم عمران خان کو نہ صرف اچھا کرکٹر بلکہ اچھا سیاستدان بھی قرار دیا اور انہیں 10 میں سے 10 نمبر ہی دے ڈالے،عمران خان جو بھی بات کرتے ہیں، انہیں سچ سمجھنا چاہیے اور اس پر یقین کرنا چاہیے۔

سونیا حسین نے دعویٰ کیا کہ جب عمران خان کی کپتانی میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے مارچ 1992 میں ورلڈ کپ جیتا تھا، تب وہ پیدا ہی نہیں ہوئی تھیں۔

ادکارہ نے شیخ رشید کو تفریح فراہم کرنے والا سیاستدان قرار دیا اور قائم علی شاہ کی تعریف بھی کی،سونیا حسین نے بتایا کہ جب وہ کالج میں پڑھتی تھیں تب لڑکیوں کا پورا گروپ شعیب اختر کا مداح تھا اور سب کی سب لڑکیاں سوچتی تھیں کہ وہ اتنا بھاگ کر بالنگ کیوں کرتے ہیں؟


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>