احمد علی بٹ میں حیران کن تبدیلی ، وزن میں غیر معمولی کمی

مشہور ادکار و کامیڈین احمد علی بٹ نے جسمانی طور پر واضح تبدیلی کرکے اپنے مداحوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مشہور فوٹو شیئرنگ موبائل ایپلیکیشن انسٹاگرام پر احمد علی بٹ نے اپنی تازہ ترین تصویر شیئر کی جس میں ان کے وزن میں واضح طور پر کمی کے ساتھ ساتھ ایک نیا ہیئر اسٹائل بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

احمد علی بٹ نے وزن میں کمی کے ساتھ ساتھ اپنے ہیئر اسٹائل میں بھی تبدیلی کی ہے جس نے ان کی شخصیت کو مزید چار چاند لگادیئے ہیں، انہوں نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ نئی لک کے ساتھ نیا ہیئر کٹ تو بنتا ہے ، بولو ماشااللہ۔

سوشل میڈیا صارفین اور احمد علی بٹ کے مداحوں کی جانب سے ان کی نئی لک پر تعریفوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضح رہے کہ ملکہ ترنم نور جہاں کے نواسے احمد علی بٹ نے اس سے قبل اپنے وزن میں واضح طور پر کمی کرکے سب کو حیران کردیا تھا، خبریں تھیں کہ احمد علی بٹ بھی دیگر پاکستانی فنکاروں کی طرح بالی ووڈ کی پنجابی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے ہیں اور انہوں نے پنجابی فلم” پھٹے دیندے چک پنجابی” کیلئے تیاریاں بھی شروع کردی ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >