بدفعلی کیس: صبا قمر کا اپنے خلاف فتویٰ دینے والے مفتی عبدالعزیزمعاملے پر ردعمل

مشہور اداکارہ صبا قمر نے اپنے خلاف فتویٰ دینے والے مفتی عبدالعزیز کی غیر اخلاقی ویڈیو پر ردعمل دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں لاہور کے مشہور مدرسہ جامعہ منظور الاسلامیہ کے استاد مفتی عبدالعزیز کی ایک طالب علم کے ساتھ بدفعالی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے بعد پولیس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تھا۔

ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد ان کی جماعت جمیعت علمائے اسلام نے مفتی عبدالعزیز کی بنیادی رکنیت معطل کردی اور مدرسہ انتظامیہ نے بھی انہیں ادارے سے فارغ کردیا تھا۔

اس واقعےپر سول سوسائٹی سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی سے جڑے افراد مذمتی بیانات دے رہے ہیں مگر ایسے میں ایک بیان مشہور پاکستانی اداکارہ صباقمر کی جانب سے بھی آیا۔

صبا قمر نے بھی اس واقعے پر قرآنی آیت کے ذریعے تبصرہ کیا ہے، صبا قمر نے عربی میں قرآنی آیت پوسٹ کی جس کا ترجمہ ہے” اور اللہ جسے چاہے عزت دیدے اور جسے چاہے ذلیل کردے”۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس لاہور کی مشہور وزیر خان مسجد میں ایک گانے کی شوٹنگ کے دوران صباقمر اور سنگر بلال سعید کے ڈانس کے معاملے پر ایک تنازعہ کھڑا ہوگیا تھا، اس وقت صباقمر پر تنقید کرنے والوں میں یہی مفتی عبدالعزیز بھی شامل تھے اور انہوں نے ہی صبا قمر پر توہین مذہب کا الزام عائد کردیا تھا۔

  • Government should nationalize these madrasa or should appoint monitors on these madrasa to report daily activities to concern authorities and this mufti should be punished according to sharia law. No exception.

  • ایک عام بندے کو گناہوں کی سزا شائد معاف ہوجاے مگر عالم دین کا نام استعمال کرکے دین کو بدنام کرنے والے ان بیوپاریوں کو جہنم کی سب سے بری جگہ ملے گی


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >