منیب بٹ مجھے اپنی بہن کہا کرتے تھے: ایمن خان کا انٹرویو میں انکشاف

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی خوش شکل اداکارہ ایمن خان نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ ان کے شوہر اداکار منیب بٹ شادی سے پہلے انہیں بہن کہا کرتے تھے۔

ایک آن لائن پلیٹ فارم پر دیئے گئے انٹرویو کے دوران ایمن خان نے بتایا کہ وہ اور منیب کسی ٹیلی فلم کے سیٹ پر پہلی بار ملے تھے اس کے بعد دونوں میں کوئی رابطہ نہیں تھا اور پھر انہوں نے ایک اور پراجیکٹ میں اکٹھے کام کیا۔

اداکارہ نے کہا جب انہوں نے منیب کے ساتھ پہلا پراجیکٹ کیا تب وہ بہت چھوٹی تھیں اور اس طرف دھیان بھی نہیں تھا مگر جب دوبارہ کسی دوسرے ڈرامے کیلئے ایک جگہ اکٹھے ہوئے تو تب ان میں بات چیت چل رہی تھی گو کہ منگنی نہیں ہوئی تھی مگر ہونے ہی والی تھی۔

ایمن نے کہا کہ شادی سے پہلے منیب انہیں کہا کرتے تھے کہ وہ ان کی بہن جیسی ہیں حتی کہ اپنی والدہ کے سامنے بھی کہتے تھے کہ ایمن خان ان کی بہنوں کی طرح ہیں۔

یاد رہے کہ شوبز کی اس جوڑی میں باقاعدہ رشتہ 2018 میں ہوا تھا اور اب ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔ اس وقت اداکارہ کی عمر22 سال جبکہ ان کے شوہر منیب بٹ کی عمر29 برس ہے۔

اس شادی کے حوالے سے خود منیب بٹ بھی کئی بار کہہ چکے ہیں کہ ان دونوں کے درمیان شادی کی بات پہلے ایمن خان نے شروع کی تھی۔ اداکار نے کہا تھا کہ ایمن کبھی مانتی نہیں مگر یہ بات انہوں نے پہلے شروع کی تھی۔

منیب نے یہ بھی کہہ رکھا ہے کہ اگر ایمن سے اب پوچھا جائے تو وہ کہتی ہے کہ انہوں نے یہ بات مذاق میں کہی تھی۔ حالانکہ شادی کیلئے انہوں نے ہی کہا تھا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >