اداکارہ نمرہ خان کو فردوس عاشق اعوان رشتے کرانے والی آنٹی کیوں لگتی ہیں؟

اداکارہ نمرہ خان نے فردوس عاشق اعوان کو رشتے والی آنٹی کہہ ڈالا

وزیراعلیٰ پنجاب کی معان خصوصی فردوش عاشق اعوان ان دنوں خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں، ایک پروگرام کے دوران پیپلز پارٹی کے رہنما قادر مندوخیل کوتھپڑ مارنے کے بعد تو ہر زبان پر فردوس عاشق اعوان کا ہی نام ہے، ان کے حوالے سے فنکار بھی اظہار خیال کرنے لگے ہیں۔

اداکارہ و ماڈل نمرہ خان کو فردوس عاشق رشتے کرانے والی آنٹی لگتی ہیں،اداکارہ نجی ٹی وی کے پرو گرام جشن کرکٹ میں شرکت کے دوران فردوس عاشق سے متعلق ان خیالات کا اظہار کیا۔

میزبان نے اداکارہ کے سامنے نوازشریف، عمران خان اور آ صف علی زرداری کے نام رکھے اور کسی ایک سیاستدان کو منتخب کرنے کا کہا، جواب میں نمرہ خان نے نواز شریف کو پسندیدہ سیاستدان قراردیا۔

فردوس عاشق اعوان کیلئے کہا کہ وہ مجھے رشتہ کرانے والی آنٹی لگتی ہیں،کیونکہ فردوس عاشق چہرے سے بہت تیز لگتی ہیں، لیکن حالیہ ویڈیو منظر عام آنے کے بعد میں ان کے خلاف کچھ بولنا بھی نہیں چاہتی۔

اداکارہ نمرہ خان نے شو کےدوران اپنے کیرئیر سمیت دلچسپ موضوعات پر بھی گفتگو کی،نمرہ خان نے انکشاف کیا کہ میری پہلی جاب نیوز ایڈیٹر کی تھی،والدین کی خواہش تھی کہ میں کسی بھی طرح میڈیا جوائن کرلوں دوسری جانب تعلیم بھی فلم اینڈ ٹیلی ویژن تھی تو ملازمت قبول کرلی، پہلے ڈرامہ میں سین کی ریکارڈنگ پر 40 ٹیک تھے۔

نمرہ خان نے نے بتایا کہ پہلے ڈرامے میں کامیابی کے بعد میں نے ڈرامہ انڈسٹری میں کیریئر بنانے کا فیصلہ کیا،ابتداء میں میڈیا میں کامیاب نہیں ہوئی تو اسکوائش کھیلنے لگی،جہانگیر خان کے ماموں میرے کوچ تھے،میں نے جہانگیر خان کے ساتھ بھی کچھ میچ کھیلے۔

  • Real female politicians are insulted like this!!basically the idea of female politicians is some one who flattered her way to parliament, has fancy clothes , fashionable and sly demeanor , It’s okay if you can’t interact with masses or get votes!!


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >