اداکارہ صنم سعید اور محب مرزا کی شادی کی خبریں، ماجرا کیا ہے؟

اداکارہ صنم سعید اور محب مرزا کی شادی کی خبریں، ماجرا کیا ہے؟

پاکستان کی معروف اور ورسٹائل اداکارہ صنم سعید اور اداکار محب مرزا کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔

دونوں اداکار ایک دوسرے کے ہمراہ متعدد ڈراموں سمیت دو فلموں میں بھی جلوہ گر ہوچکے ہیں جن میں ڈرامہ سیریز "فراق” ، "دیدن” ، نیز فلم "بچانا” اور "عشرت میڈ اِن چین” شامل ہیں۔

محب مرزا اور صنم سعید دونوں پہلے ہی شادی شدہ تھے لیکن دونوں اپنے اپنے شریک حیات سے طلاق لےچکے ہیں۔

محب مرزا نے اداکارہ اور ماڈل آمنہ شیخ سے شادی کی تھی۔ ان کی ایک خوبصورت بیٹی ہے۔ تاہم شادی کے 14 سال بعد دونوں نے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

اداکارہ صنم سعید اور محب مرزا کی شادی کی خبریں، ماجرا کیا ہے؟

رپورٹس کے مطابق دونوں کی طلاق کے بعد صنم اور آمنہ نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام سے ان فولو کر دیا جبکہ صنم نے محب کو ان فولو نہیں کیا۔

اداکارہ صنم سعید اور محب مرزا کی شادی کی خبریں، ماجرا کیا ہے؟

اداکارہ صنم سعید نے 2015 میں اپنے دوست فرحان حسن سے شادی کی تھی جس کے بعد انہوں نے پاکستان چھوڑ دیا تھا تاہم کچھ ذاتی اختلافات کے باعث دونوں کی علیحدگی ہوگئی تھی۔

اداکارہ صنم سعید اور محب مرزا کی شادی کی خبریں، ماجرا کیا ہے؟

دوسری طرف صنم سعید اور محب مرزا کی سابقہ ​​اہلیہ آمنہ شیخ بہترین دوست تھیں۔ دونوں نے فلم "کیک” میں ایک ساتھ کام کیا تھا اور اس فلم کے بعد وہ بہت اچھے دوست بھی بن گئے تھے۔

اداکارہ صنم سعید اور محب مرزا کی شادی کی خبریں، ماجرا کیا ہے؟

رپورٹس کے مطابق دونوں کی طلاق کے بعد صنم اور آمنہ نے ایک دوسرے کو انسٹاگرام سے ان فولو کر دیا جبکہ صنم نے محب کو ان فولو نہیں کیا۔ جس کے بعد سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ صنم سعید اور محب مرزا کی شادی ہوگئی ہے جس کی وجہ سے آمنہ شیخ اور صنم سعید کی دوستی میں پھوٹ پڑ گئی ہے۔

اداکارہ صنم سعید اور محب مرزا کی شادی کی خبریں، ماجرا کیا ہے؟

ایک معروف ویب چینل کی میزبان نے حالیہ شو کے دوران صنم سعید اور محب مرزا کی شادی سے متعلق سوال پر اظہار خیال کیا کہ انہیں لگتا ہے دونوں ایک دوسرے سے شادی کرچکے ہیں، وائرل کلپ کے بعد کئی صارفین نے پروگرام کی میزبان سے اتفاق کیا۔

اداکارہ صنم سعید اور محب مرزا کی شادی کی خبریں، ماجرا کیا ہے؟

تاحال دونوں جانب سے اس خبر کی صداقت کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>