عمران خان موجودہ سیاسی حالات کے حساب سے بہترین لیڈر ہیں، شہریارمنور

معروف اداکار شہریار منور کا کہنا ہے کہ عمران خان موجودہ وقت کے حساب سے بہترین لیڈر ہیں۔

نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شہریار منور نے مختلف سیاستدانوں سے متعلق اپنی آرا کا اظہار کیا۔

آصف زرداری سے متعلق پوچھے گئے سوال پر شہریار منور کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری ذہین اور ہوشیار سیاستدان ہیں، انہیں سب کو ساتھ لے کر چلنا آتا ہے جبکہ عمران خان موجودہ وقت کے حساب سے بہترین لیڈر ہیں۔

شہریار منور کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کا اسٹائل آصف زرداری صاحب سے مختلف ہے لیکن عمران خان ایک مضبوط حکمران ہیں لیکن ہم خان صاحب کی خدمات کو سراہتے نہیں ہیں۔

شہریار منور نے کہا کہ جو اس وقت ملک کے سیاسی حالات ہیں، ان میں پاکستان جیسے ملک کو چلانا بے حد مشکل کام ہے ۔ یہ کہنا بہت آسان ہے کہ میں اگر وزیراعظم ہوتا تو یہ کر دیتا یا وہ کر دیتا لیکن درحقیقت ان حالات میں کچھ بھی کرنا بے حد مشکل ہے۔

شہریار منور نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے متعلق بھی اپنی آراء کا اظہار کیا اور کہا نوازشریف مستقل مزاج لیڈر ہیں

ایک دن کے وزیراعظم بنائے جانے کے بعد پہلے تین کام کون سے کرتے ؟کے سوال کے جواب میں شہریارمنور کا کہنا تھا کہ اگر انہیں ایک دن کا وزیراعظم بنایا جاتا تو وہ سب سے پہلے استعفیٰ دیتے، کیوں کہ حکمران بننا بہت بڑی ذمہ داری ہے۔

سیاست میں حصہ لینے سے متعلق سوال پر شہریار منور کے کا کہنا تھا کہ حکمران بننے کیلئے آپ کو 100 فیصد مخلص ہونا پڑتا ہے۔ سیاست کرنا اور حکمران بننا بہت زیادہ مشکل کام ہے۔میں اپنے آپکو اتنی بڑی ذمہ داری کے قابل نہیں سمجھتا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >