میں تبدیلی سے کافی گھبرا چکی ہوں، آپ نے گھبرانا نہیں ہے، ماریہ واسطی

پاکستان کی مشہور اداکارہ ماریہ واسطی نے کہا ہے کہ میں ذاتی طور پر تبدیلی سے گھبرا چکی ہوں۔

نجی خبررساں ادارے کے پروگرام میں میزبان شہزاد اقبال نے پروگرام کی مہمان ماریہ واسطی کو وزیراعظم عمران خان کی تصویر دکھاتے ہوئے سوال کیا کہ 2018 میں جب آپ سے "تبدیلی” سے متعلق سوال کیا گیا تھا تو آپ نے جواب دیا کہ ابھی اسے وقت دیں اب 3 سال گزر چکے ہیں کیا کہنا چاہیں گی؟

ماریہ واسطی نے دلچسپ انداز میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں بس عمران خان سے اتنا کہنا چاہوں گی کہ آپ نے گھبرانا نہیں ہے، کیونکہ ہم بہت گھبرا چکے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے خیال میں اتنے اعلی عہدے پر براجمان ایک شخص کو متاثرہ شخص کو جرم کا ذمہ دار نہیں ٹھہرانا چاہیے خصوصا بین الاقومی پلیٹ فارمز پر بیٹھ کر ایسی گفتگو کرنے سے پہلے خیال کرنا چاہیے۔

ماریہ واسطی نے مزید کہا کہ میں تبدیلی سے بہت زیادہ گھبراچکی ہوں،حالات بالکل بہتر ہورہے ہیں ہمارے بلڈ پریشرز اور دل کے مسائل کہاں تک ہمارا ساتھ دیتے ہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >