خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام پر بھارتی اداکار گرفتار

بھارتی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اداکارپراچین چوہان خواتین کو ہراساں کرنے کے الزام میں پولیس کی گرفت میں آگئے ہیں۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ٹی وی انڈسٹری کے مشہور ادکار پراچین چوہان پر ایک خاتون کی جانب سے مجرمانہ طاقت کے استعمال کا الزام عائد کیا گیا تھا جس کے بعد پولیس نے انڈین پینل کوڈ کی دفعہ354 کے تحت مقدمہ درج کرلیا اور گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا۔

پراچین چوہان مشہور بھارتی ٹی وی سیریل کسوٹی زندگی کی میں ‘سبروٹوباسو’ کا کردار ادا کرچکے ہیں۔ اسکے علاوہ وہ چھوٹی بہو، کیوں ہوتا ہے پیار، سات پھیرے، لال عشق میں بھی اداکاری کرچکے ہیں÷

پولیس ذرائع کے مطابق اداکار کو تفتیش کے بعد عدالت میں پیش کرکے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا، مقدمے کی مزید تفصیلات سے فی الحال میڈیا کو آگاہ نہیں کرسکتے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی کئی بھارتی اداکار جنسی ہراسانی اور زیادتی کے الزامات کی زد میں رہے ۔۔بھارتی اداکار شنی اہوجا پر اپنی نوکرانی سے زیادتی کا الزام تھا جس پر انہیں کئی سال جیل کی ہوا کھانا پڑی۔ لیجنڈ بھارتی اداکار جتیندر پر انکی کزن نے 47 سال بعد زیادتی کا الزام لگایا۔ بھارتی اداکار ادیتیا پنچولی پر بھی کنگنارناوت زیادتی کا الزام لگا چکی ہیں

اسکے علاوہ نانا پاٹیکر،اندراکمار، الوک ناتھ، انوراگ کشیاپ بھی جنسی ہراسانی کے الزامات کی زد میں رہے ہیں۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>