ڈانس ویڈیووائرل ہونے پر بشریٰ انصاری تنقید کی زد میں

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اور سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری کی حال ہی میں ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل ہوئی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کرتے ہوئے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ بشریٰ انصاری کی حال ہی میں بھارتی گانے پر اذان سمیع کے ہمراہ ناچنے کی ویڈیو منظر عام پر آئی، یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

سوشل میڈیا پر صارفین اداکارہ کی اس ویڈیو کو شرمناک قرار دے رہے ہیں۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر صارفین نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ وہی بشریٰ انصاری ہیں جن کی بہن کچھ عرصہ پہلے کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوئی ہیں؟ بڑے حوصلے ہیں ان کے۔

ایک دوسرے صارف نے کہا کہ لگتا ہے اداکارہ کو ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی بددعا لگی ہے۔

جبکہ ایک صارف کا کہنا تھا کہ یہ دوسروں کو تو اسلام کا درس دیتی ہیں مگر ان کی اپنی حرکات وسکنات دیکھیں۔

  • اداکارہ ہیں، اور یہ سب ان کے کام کا حصہ ہے۔
    بقول نصیبو لال کہ فنکار کو تو پیسے سے کام ہوتا ہے گانا چاہئے جیسا بھی ہو

  • No problems. No unethical behaviour. Freedom of expression within acceptable cultural norms. Can’t see the problem. Unless one thinks there is more to it then meet the eye. I would leave it there!

    Death of sister should not come into equation as her personal matter!

  • It’s not only Bushra Ansari, all associated with media are hypocrites. Their words are poles apart from their actions.
    But Bushra has gone several steps ahead, she forgot her age and her status and the boy she’s dancing with is of her grandson’s age.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >