برطانوی ایئرلائن نے غلطی تسلیم کر کے پاکستانی اداکارہ سے معذرت کر لی

پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کی نامورادکارہ نادیہ جمیل کی جانب سے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا کہ برطانوی ایئرلائن نے ان کے ساتھ نامناسب رویہ اپنایا اور انہیں فلائٹ سے آف لوڈ کر کے لندن کے ہیتھروایئرپوٹ پر ہی چھوڑ کر آئی تھی۔

اداکارہ نے برطانوی ایئرلائن کے اس رویے پر نہ صرف احتجاج کیا بلکہ ایک ویڈیو پیغام ریکارڈ کیا جس میں بتایا کہ وہ شام ساڑھے6 بجے سے ایئرپورٹ پر موجود ہیں اور رات 11 بجے تک کسی نے ان کی مدد نہیں کی۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں جو وہیل چیئر دی گئی اس کا پہیہ بھی ٹھیک نہیں اور نہ ہی انہیں کوئی اٹینڈینٹ دیا گیا جو ان کی وہیل چیئر کو دھکا لگائے۔

ان کا مزید کہنا تھا وہ ایئرپورٹ سے نکل کرپاکستانی ہائی کمیشن جائیں گی اور سارا معاملہ پیش کریں گی کہ کس طرح ایئرلائن نے ان کے ساتھ غیر مناسب رویہ اپنایا اور انہیں صرف ایک دستاویز بروقت نہ مل سکنے پر چھوڑ کر چلے گئے۔

اب تفصیلات یہ ہیں کہ غیر ملکی ایئرلائن نے اپنے رویے پر معذرت کی ہے اور نادیہ جمیل سے کہا ہے کہ وہ واقعہ کی مکمل تفصیلات سے انتظامیہ کو آگاہ کریں۔

یاد رہے کہ نادیہ جمیل اپریل 2020 سے چھاتی کے کینسر میں مبتلا تھیں انہوں نے اب کینسر کے مرض کو کامیابی سے شکست دے دی ہے اور وہ لندن سے واپس لاہور آنا چاہتی تھیں جب انہیں غیر ملکی ایئرلائن کی جانب سے ایسے رویے کا سامنا کرنا پڑا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >