نوجوان اداکارہ نے ایکٹنگ چھوڑنے کا اعلان کر دیا

نوجوان اداکارہ نے ایکٹنگ چھوڑنے کرنےکا اعلان کر دیا

پاکستان کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ایمن سلیم نے اداکاری سے کنارہ کشی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے پہلے ہی ڈرامہ سے مقبولیت پانے والی اداکارہ ایمن سلیم نے اداکاری چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو اپنے فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ اداکاری نہیں کریں گی۔

انہوں نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا ’مجھے شوبز انڈسٹری سے بہت محبت ہے اور میں اس کا بہت احترام کرتی ہوں اور انشااللہ انڈسٹری سے جڑی رہوں گی‘۔

نوجوان اداکارہ نے ایکٹنگ چھوڑنے کرنےکا اعلان کر دیا

اداکارہ نے اپنے مداحوں سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل کے فیصلے سے بھی اپنے مداحوں کو ضرور آگاہ کریں گی۔ تاہم اپنے پہلے ہی ڈرامے میں بے حد مقبولیت کے بعد ایمن سلیم کی جانب سے اچانک اداکاری سے کنارہ کشی کے فیصلے کی کوئی وجہ سامنے نہیں آئی۔

نوجوان اداکارہ نے ایکٹنگ چھوڑنے کرنےکا اعلان کر دیا

واضح رہے کہ ایمن سلیم پاکستان کے سابق کرکٹر سلیم یوسف کی بیٹی ہیں اور نجی چینل ہم ٹی وی کے رمضان اسپیشل ڈرامے ’چپکے چپکے’ سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا جو مداحوں میں بہت زیادہ مقبول ہوا۔ شوبز میں آنے کے بعد بھارتی اداکارہ اور کرکٹر ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما کے چہرے سے مماثلت کی وجہ سے بھی چرچے میں رہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >