دلیپ کمار کے وزیراعظم عمران خان سے متعلق سنہرے الفاظ اور یادگار تصاویر

کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے برصغیرکے مایہ ناز اداکار اوربالی ووڈ کے شہنشاہ جذبات دلیپ کمار98 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہوگئے۔

اداکار یوسف خان المعروف دلیپ کمار کو گزشتہ ہفتے سانس لینے میں دشواری کے باعث ممبئی کے ہندوجا اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور اسی اسپتال میں انہوں نے اپنی زندگی کی آخری سانس لی۔ دلیپ کمار کو گزشتہ ماہ دو بار سانس لینے میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

دلیپ کمار جتنے مقبول بھارت میں تھے اتنے ہی مقبول پاکستان میں تھے۔ دلیپ کمار خود بھی پاکستان سے لگاؤ رکھتے تھے ، ان کا گھر پشاور میں خیبرپختونخوا حکومت اپنی تحویل میں لے لیا ہے جہاں ان سے منسوب عجائب گھر بنایا جائے گا۔

دلیپ کمار شوکت خانم ہسپتال کیلئے فنڈز بھی اکٹھا کرتے تھے اور موجودہ وزیراعظم عمران خان کے بڑے مداح تھے۔

دلیپ کمار کی وفات کے بعد ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ وزیراعظم عمران خان سے متعلق سنہری الفاظ استعمال کررہے ہیں۔

شوکت خانم اسپتال کیلئے فنڈز اکھٹا کرنے کی ایک تقریب میں دلیپ کمار عمران خان کیلئے کہا تھا کہ ’خوش نصیب تھی وہ ماں جس کی کوکھ سے اس قدر حسین، شجاعت والا بچہ پیدا ہوا جس کے اتنے بلند ارادے ہیں۔

دلیپ کمار نے مزید کہا کہ خوش نصیب ہیں آپ سب پاکستانی ، عمران خان کے عزیزواقارب کہ ان کے اندر اس قدر شجاعت والا، ہمت والا شخص ہے جو باؤلنگ اور بیٹنگ کرتے کرتے اپنے آپکو کہاں سے کہاں لے آیا ہے۔

دلیپ کمار نے عمران خان کی تعریف کرتے ہوئے چہرے پر نفاست، سوچ میں پختگی، ارادوں کا پکا، جیت کی لگن ،کچھ کر دکھانے کی جستجو، عملی زندگی میں کامیاب جیسے الفاظ عمران خان کے لیے استعمال کیے۔

علاوہ ازیں سینیٹر فیصل جاوید نے بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دلیپ کمار کی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ مختلف مواقعوں کی یادگار تصاویر جاری کردی ہیں۔ اس تصویر میں دلیپ کمار کے علاوہ آنجہانی دیو آنند، اداکار محمد علی مرحوم، منوج کمار، معین اختر مرحوم کو بھی دیکھا جاسکتا ہے

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں دلیپ کمار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’دلیپ کمار واقعتاً ایک افسانوی اداکار اور انسان دوست شخصیت تھے۔ ان کی آفاقی اداکاری کے انداز نے اداکاروں کی نسلوں کو متاثر کیا۔

سینیٹر فیصل جاوید نے مزید کہا کہ انہوں نے بہت سارے رفاہی اور معاشرتی اقدامات میں بھی حصہ لیا تھا۔ انہیں پاکستان کا اعلیٰ ترین شہری ایوارڈ نشانِ امتیاز بھی دیا گیا۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >