ہم اسٹائل ایوارڈز میں شرکا کے لباس سے متعلق ہم نیٹ ورک کا مؤقف سامنے آ گیا

ہم اسٹائل ایوارڈز منعقد کرانے والے ہم ٹی وی نے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تقریب کے شرکا کے لباس کو ناپسند کرنے کے حوالے سے مؤقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ "ہم نیٹ ورک ذاتی پسند اور اظہار رائے کی آزادی پر مکمل یقین رکھتا ہے اور کسی بھی فرد پر کوئی پابندی عائد نہیں کی جا سکتی”۔

انڈیپنڈنٹ اردو کے مطابق کچھ روز قبل لاہور کے ایک مقامی ہوٹل میں ہم ٹی وی نیٹ ورک کی جانب سے ایوارڈ شو منعقد کیا گیا جسے "ہم اسٹائل ایوارڈز” کا نام دیا گیا۔ اس تقریب میں شامل متعدد فنکاروں نے مغربی طرز کے لباس پہنے جس میں ان کے جسم واضح نظر آ رہے تھے۔

ان ملبوسات پر نہ صرف سوشل میڈیا صارفین بلکہ کئی ٹی وی اور فلم انڈسٹری کے فنکاروں نے بھی تنقید کیا اور سوال اٹھایا کہ ہم اپنے ملک میں اپنی ثقافت کو پروان چڑھانے کے لیے اپنے کلچر کو کیوں فالو نہیں کرتے؟ ہم مغرب کے پیچھے کیوں لگے ہوئے ہیں۔

اس ساری صورتحال سے متعلق ہم ٹی وی نیٹ ورک کے شعبہ اسپیشل پراجیکٹس اور اس ایوارڈ شو کی انتظامیہ کے نائب صدر خالد سورتی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم اسٹائل ایوارڈز ایوارڈ شوایک ایسا ایوارڈ شو ہے جو بنیادی طور پر لوگوں کو اپنی ذاتی پسند کے مطابق انداز اپنانے اور مکمل اظہار رائے کی آزادی فراہم کرتا ہے

خالد سوری کا مزید کہنا تھا کہ ہم سٹائل ایوارڈ شو میں اس وجہ سے شرکت کرنے والے افراد پر کسی بھی قسم کی پابندی عائد نہیں کی جاتی کیونکہ ایسا کرنا ان خاص طور پر ان کی ظاہری وضع قطع پر یہ بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوگی اور وہ ایسا بالکل نہیں کرنا چاہتے۔

  • yar aaooorteyn apney mammey dikhana chahtiy heyn to hum mamey lagey huvey heyn kia? dikhaney do- jis ko tehreek hotiy hey mat dekhey- karney walon ney show kr liya aorkhatam bhi ho giya- ab kiya lakeer ko peet rahey ho?


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >