حمزہ علی عباسی کی والدہ نے انہیں بیٹا ماننے سے کیوں انکار کیا تھا؟

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے کنارہ کشی اختیار کرنے والے اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنے بارے میں حیرت انگیز انکشاف کردیا۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں حمزہ علی عباسی نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ اُن کی والدہ نے ایک بار انہیں اپنا بیٹا ماننے سے انکار کر دیا تھا۔

حمزہ عباسی نے بتایا کہ ایک بار انہوں نے شیو کروا لی تھی اور جب وہ گھر آئے تھے تو اُن کی والدہ نے انہیں اپنا بیٹا ماننے سے ہی انکار کر دیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جب اپنی ماں کلین شیو کی حالت میں دیکھ کر اپنا بیٹا ماننے سے انکار کر دے تو پھر کبھی کلین شیو نہیں ہونا چاہیے۔

حمزہ علی عباسی نے مزید بتایا کہ اس واقعہ کے بعد انہوں نے اپنی والدہ کی بات مان لی۔ ’میں نے اُس روز والدہ سے وعدہ کیا اور آئندہ شیو نہ بنوانے کا عہد کر لیا’۔

حمزہ عباسی کا کہنا ہے کہ اس بات کو تقریباً 7 سے 8 سال ہو گئے ہیں، انہوں نے شیو نہیں کی، آئندہ بھی وہ کبھی داڑھی نہیں کاٹیں گیں۔

حمزہ علی عباسی نے اعتراف کیا کہ اب وہ خود کو بھی کلین شیو میں بہت عجیب لگتے ہیں، کچھ مردوں کے چہرے پر داڑھی اچھی لگتی ہے اور اُن کا چہرہ بھی کچھ ایسا ہی ہے۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >