فیصل قریشی نے پروگرام میں ٹک ٹاکر کی نامناسب حرکت پر غصے کی وضاحت کردی

پاکستان کے نامور اداکار و میزبان فیصل قریشی نے نجی ٹی وی کے لائیو پروگرام میں شرکت کرنے والے ٹک ٹاکرز کی نامناسب حرکت پر بازپرس کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق نجی چینل بول پر نشر ہونے والے پروگرام کے دوران پروگرام میں شرکت کرنے والے ٹک ٹاکرز کے نامناسب رویے پر تلملا اٹھے تھے اور ان کو آڑے ہاتھوں لیا تھا، پروگرام کا اسٹیج چھوڑ جانے کے بعد فیصل قریشی اور خاتون ٹک ٹاکر کے مابین ہونے والی بحث کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔

نئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکار فیصل قریشی نے خاتون ٹک ٹاکر کے نامناسب رویہ کی وجہ سے اس سے باز پرس کی اور کیمرہ پر غصہ کرنے کی وضاحت کی، اداکار کا کہنا تھا کہ آپ نے اس کو تھپڑ مارا اگر وہ پلٹ کر آپ کو تھپڑ لگا دیتا تو کیا ہوتا، یہاں سو خواتین جمع ہو جاتیں اور کہتیں کہ چینل کو بند کرو فیصل قریشی کو اندر کرو (جیل میں بند کرو)۔

واضح رہے کہ پروگرام کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، پروگرام کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پروگرام کے دوران اداکار فیصل قریشی ایک ٹک ٹاکر لڑکے کی سالگرہ منا رہےتھے جب ساتھی ٹک ٹاکرز نے سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے اس لڑکے کے سر پر تھپڑ لگانے لگتے ہیں جس کے بعد اداکار فیصل غصے میں آ گئے۔

اداکار تمام ٹک ٹاکرز کے اس بیہودہ رویے پر غصہ کرتے ہیں اور بولتے ہیں ‘لائیو پروگرام پر اس طرح کا رویہ کون اختیار کرتا ہے، آپ لوگ جاہل ہیں کیا۔’

فیصل قریشی نے مزید کہا کہ کوئی احساس نہیں ہے مہمان آئے ہوئے سب ایک دوسرے پر سوار ہیں تھپڑ مارے جارہے ہیں، کوئی تمیز نہیں ہے کہ کسی کو جنم دن کی مبارکباد دی جارہی ہے تو اس کو تھپڑ لگانے شروع کر دئیے جاتے ہیں۔

اداکار غصے میں یہ کہہ کر سٹیج چھوڑ کر چلے گئے کہ جانے کہاں سے لاتے ہیں ان بدتمیز اور جاہل لوگوں کو۔

  • Faisal Qureshi shayad ghar say gusay main aaya tah, aur apna gusa kahi aur nikal diya.

    Warna toh ab iski apni ek video I hai jis main yeh khud live show main ek colleague ko thappar maar raha hai oski Birthday par.


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >