سندھی شارٹ فلم بین الاقوامی فیسٹیول میں نمائش کیلئے منتخب

سندھی شارٹ فلم بین الاقوامی فیسٹیول میں نمائش کیلئے منتخب

سندھی زبان کی ” اے ٹرین کراسز دی ڈیزرٹ” (ایک ٹرین کا صحرا میں سے گزر) شارٹ فلم بین الاقوامی فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے منتخب کرلی گئی ہے۔

خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شارٹ فلم کو 17ویں کازان انٹرنیشنل مسلم فلم فیسٹیول میں نمائش کیلئے منتخب کیا گیا ہے، بین الاقومی فلم میلہ روس میں منعقد ہوگا۔

سندھی شارٹ فلم کے روسی فلم فیسٹیول میں شامل ہونے سے متعلق خبر ہدایت کار اور رائٹر راہول اعجاز نے اپنے فیس بک پیج کے ذریعے دی اور کہا کہ میں یہ خبر دیتے ہوئے خوشی محسوس کررہا ہوں کہ میری فلم کو اس مقابلے میں شامل کیا گیا، فلم فیسٹیول میں شارٹ فلم کا پریمئر ستمبر کے اوائل میں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس فلمی مقابلے میں شامل ہونے والی یہ پہلی پاکستانی فلم ہے، اس فلم کو گوئتے انسٹی ٹیوٹ اور جرمنی کی جانب سے ملنے والی مالی معاونت کے تحت بنایا گیا ہے، راہول اعجاز 2019 میں گوئتے انسٹی ٹیوٹ کی ایک فیلو شپ کیلئے منتخب ہوئے تھے، فیلو شپ کے مکمل ہونے کے بعد ملنے والی فنڈنگ سے راہول اعجاز نے یہ مختصر فلم بنا ڈالی جسے اب تک 6 عالمی فلمی میلوں میں پیش کیا جاچکا ہے۔

اس مختصر فلم کی کہانی ایک کینسر میں مبتلا شخص کے گرد گھومتی ہے جو کینسر کے مرض سے پیدا ہونے والی تکلیف اور اذیت سے نکلنا چاہتا ہے اور اس کیلئے وہ اپنے بھائی سے درخواست کرتا ہے کہ اس کا قتل کردے تاکہ وہ اس اذیت ناک زندگی سے نجات حاصل کرسکے۔


Featured Content⭐


24 گھنٹوں کے دوران 🔥


From Our Blogs in last 24 hours 🔥


>