اداکارہ میرا نے میرے شو میں مجھ سے ہی سوال کیا کہ میزبان کون ہے؟ وسیم بادامی

شائستہ لودھی اور احسن خان کے شو میں معروف اینکر وسیم بادامی نے اداکارہ میرا کے حوالے سے ایک دلچسپ واقعہ شیئر کیا ۔

دوران شو وسیم بادامی نے ایک دلچسپ واقعے کا تذکرہ کیا کہ ایک دفعہ میرا میرے شو میں آئیں، دوران شو میں دیگر مہمانوں سے گفتگو کرتا رہا، اس دوران میرا نے مجھے بلایا اور سوال کیا کہ اس پروگرام کا میزبان کون ہے؟
​​
جس پر میں نے انہیں اپنے اوپر لگے ہوئے مائیک دکھائے اور کہا یہ سب میں نے بیچنے کے لیے نہیں لگایا بلکہ اس لیے لگایا ہے کہ میں میزبان ہوں، میرا جواب سن کر میرا نے کہا اچھا مجھے نہیں پتا تھا۔

پروگرام کے دوران وسیم بادامی کا کہنا تھا کہ اداکارہ میرا سے یہ سوال ہے کہ وہ درحقیقت ایسی ہی ہیں یا صرف وہ اداکاری کرتی ہیں؟

وسیم بادامی کے سوال پر شائستہ لودھی نے کہا کہ وسیم یہ صرف آپ کو ہی نہیں آج تک کسی کو بھی سمجھ نہیں آیا، جس پر وسیم بادامی نے کہا کہ لوگوں کو لگتا ہےکہ میرا ایکٹنگ کرتی ہیں لیکن میرا خیال ہے کہ میرا ایسی ہی ہیں۔

اداکارہ شائستہ لودھی نے بھی میرا سے متعلق دلچسپ واقعہ شئیر کیا اور کہا کہ میں نے نیا نیا انڈس ٹی وی جوائن کیا اور میرے شو میں اداکارہ میرا آئیں، میک اپ آرٹسٹ نے میرا سے کہا کہ یہ پروگرام کی میزبان شائستہ ہیں۔

شائستہ لودھی کا مزید کہنا تھا کہ میں میرا کے پاس گئی اور کہا کہ السلام علیکم میرا جی! میں شائستہ۔۔۔ اس پر میرا نے کہا کہ ہاں شمائلہ کیا بات ہے۔ میں نے کہا کہ میں شائستہ ہوں شمائلہ نہیں جس پر میرا جی نے کہا کہ ہاں شمائلہ کیا کہنا ہے؟

شائستہ لودھی کے مطابق میرا مجھے کبھی شمائلہ، کبھی انجم کہہ کر بلاتی رہیں۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >