منال خان اور انکے منگیتر کی چلتی گاڑی میں بیٹھ کر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی،شنیرا اکرم کی تنقید

اداکارہ منال خان نے سوشل میڈیا پر شیخی بگھاری تو سوئنگ کے سلطان و سابق کپتان وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرااکرم نے انہیں آ پکڑا اور انہیں ان کی ذمہ داری کا احساس دلاتے ہوئے ان کی توجہ ٹریفک قوانین کی جانب دلائی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ منال خان نے کچھ روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اپنے منگیتر احسن محسن اکرام کے ہمراہ گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر براجمان کہیں جا رہی ہیں۔ اس ویڈیو میں احسن محسن ان سے کہتے ہیں کہ وہ بارش کے اس موسم میں کوئی گانا گنگنائیں۔

ادکارہ منگیتر کی فرمائش پر بچوں کا مشہور گانا بےبی شارک گاتی ہیں۔ ان کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین نے کافی پسند کیا تاہم اس پر شنیرااکرم نے تنقید کرتے ہوئے ان کی توجہ ٹریفک قوانین پر دلائی جنہیں وہ یکسر توڑے جا رہی ہیں۔

شنیرانے اس ویڈیو کلپ کا سکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آپ دونوں مشہور لوگ ہیں جن کے انسٹاگرام پر لاکھوں فالوورز ہیں کیا آپ کے لیے تھوڑا سا ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا مشکل کام ہے؟ انہوں نے کہا کہ گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھے انہیں سیٹ بیلٹ باندھنی چاہیے اور ڈرائیونگ کے دوران نظریں سامنے سڑک پر ہونی چاہیں۔

شنیرا نے یہ بھی کہا کہ معاف کیجیے گا یہ گانا اس وقت بالکل بھی کیوٹ نہیں لگے گا جب منال اسے اسپتال کے بیڈ پر گا رہی ہوں گی۔


  • Featured Content⭐


    24 گھنٹوں کے دوران 🔥


    From Our Blogs in last 24 hours 🔥


    >